
اپنے خوابوں اور پیشگوئیوں کی وجہ سے مشہور پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان نے بلاول بھٹو زرداری کی شادی سے متعلق خواب دیکھ لیا ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق رہنما پیپلزپارٹی منظور وسان اکثر و بیشتر سیاسی معاملات پر اپنی پیشگوئیوں اور خوابوں کی وجہ سے جانے جاتے ہیں، تاہم اس بار انہوں نے سیاسی صورتحال کے بجائے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی نجی زندگی سے متعلق خواب دیکھا ہے۔
کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اس حوالے سے سندھ کے مشیر تجارت منظور وسان نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی شادی ان کے وزیراعظم بننے کے بعد ہوگی اور امکان ہے کہ ان کی شادی 2022 یا 2023 میں ہوگی۔
صحافی کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں منظور وسان نے کہا کہ سیاسی صورتحال میں وزیراعظم عمران خان کا مستقبل اچھا نظر نہیں آرہا ، اب انہیں اقتدار نہیں ملے گا، وزیراعظم جیسے ملک چلا رہے ہیں ویسے ہی سندھ کو چلانا چاہتے ہیں عمران خان اس ملک کے گوربا چوف بنیں گے۔
منظور وسان کی جانب سے بلاول کی شادی کی پیشگوئی پر وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے ایک طنزیہ ٹویٹ کیا اور کہا کہ اس کا مطلب ہے بلاول نے زندگی بھر شادی نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ویسے یہ ان کا زاتی معاملہ ہے۔ لیکن کیوں کہ ان کے ترجمان وسان صاحب نے آج اس کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے تو اب اس پر بات تو ہوگی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/6bilawaldolha.jpg
Last edited: