بلاول بھٹو پہلے وزیراعظم پھر دلہا بنیں گے،منظور وسان کی پیشگوئی

6bilawaldolha.jpg

اپنے خوابوں اور پیشگوئیوں کی وجہ سے مشہور پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان نے بلاول بھٹو زرداری کی شادی سے متعلق خواب دیکھ لیا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق رہنما پیپلزپارٹی منظور وسان اکثر و بیشتر سیاسی معاملات پر اپنی پیشگوئیوں اور خوابوں کی وجہ سے جانے جاتے ہیں، تاہم اس بار انہوں نے سیاسی صورتحال کے بجائے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی نجی زندگی سے متعلق خواب دیکھا ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اس حوالے سے سندھ کے مشیر تجارت منظور وسان نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی شادی ان کے وزیراعظم بننے کے بعد ہوگی اور امکان ہے کہ ان کی شادی 2022 یا 2023 میں ہوگی۔


صحافی کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں منظور وسان نے کہا کہ سیاسی صورتحال میں وزیراعظم عمران خان کا مستقبل اچھا نظر نہیں آرہا ، اب انہیں اقتدار نہیں ملے گا، وزیراعظم جیسے ملک چلا رہے ہیں ویسے ہی سندھ کو چلانا چاہتے ہیں عمران خان اس ملک کے گوربا چوف بنیں گے۔

منظور وسان کی جانب سے بلاول کی شادی کی پیشگوئی پر وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے ایک طنزیہ ٹویٹ کیا اور کہا کہ اس کا مطلب ہے بلاول نے زندگی بھر شادی نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

Capture.jpg


انہوں نے مزید کہا کہ ویسے یہ ان کا زاتی معاملہ ہے۔ لیکن کیوں کہ ان کے ترجمان وسان صاحب نے آج اس کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے تو اب اس پر بات تو ہوگی۔
 
Last edited:

hello

Chief Minister (5k+ posts)
کراچی:

وزیر صنعت سندھ منظور وسان کہتے ہیں کہ آئندہ انتخابات 2018 میں ہوں گے اور مسلم لیگ (ن)، پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کو مینڈیٹ ملے گا لیکن عمران خان کے ہاتھ میں وزیراعظم کی لکیر نہیں ہے۔
2016 oct
میں دیا گیا بیان
 

Nice2MU

President (40k+ posts)
اگر زرداری اور باقی پی پی پی والے بجائے اسے 'وزیراغظم' بنانے کے اسے مرد بنانے پہ اتنی محنت کرتے تو شائد یہ کام تو ہو جاتا۔۔۔۔ فی الحال تو یہ "درمیان" میں ہے۔
 

Will_Bite

Prime Minister (20k+ posts)
جو شادی کے لائق نہ ہو، اس کے لیے والدین عموماً ایسے بہانے تراشتے ہیں