بلال یاسین پر حملہ کرنے والا ن لیگ کو بھاری فنڈنگ کرتا رہا ہے،عارف بھٹی

11bilalyasinfunding.jpg

سینئر تجزیہ کار اور صحافی عارف حمید بھٹی نے انکشاف کیا ہے کہ رکن پنجاب اسمبلی بلال یاسین پر فائرنگ کرنے والا ملزم پاکستان مسلم لیگ ن کو فنڈ کرتا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی نیوز چینل کے پروگرام 'خبر ہے' میں بات کرتے ہوئے سینئر صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ جس شخص نے رکن پنجاب اسمبلی بلال یاسین پر حملہ کیا جس میں وہ شدید زخمی بھی ہوئے، وہ 'وکی' نامی شخص ہے جس نے مسلم لیگ ن کو الیکشن فنڈ کی مد میں 3 کروڑ روپے دیئے تھے۔ یہ رقم اس وقت لی گئی جب مرحومہ کلثوم نواز صاحبہ الیکشن لڑ رہی تھیں۔


سینئر تجزیہ کار کا مزید کہنا تھا کہ ایسا ایک بار نہیں متعدد بار ہوا ہے کہ اس شخص نے ن لیگ کو الیکشنز کے لئے خطیر رقم دی۔

ایک اور سوال کے جواب میں عارف حمید بھٹی نے کہا کہ مریم نواز صاحبہ بلال یاسین کی عیادت کے لئے گئیں بہت اچھی بات ہے لیکن وہ یہ بات سن لیں کہ ایم پی اے بلال یاسین پر حملہ کرنے والا ن لیگ کو فنڈ دیتا تھا۔

واضح رہے 31 دسمبر کو لاہور کے موہنی روڈ پر موٹر سائیکل سوار 2 نامعلوم افراد نے رکن پنجاب اسمبلی بلال یاسین پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئے تھے۔
 

Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
یہ عجیب سے جنرلسٹ ہیں جاہلوں کا کنبہ، ملزم پکڑا گیا ہے تو اسے سزا دو ن لیگ کو فنڈنگ کرتا ہے تو کیا ہوا ؟ کتنے ہی بندے جو سو سو بندہ دھشت گردی سے مار چکے جب خود مارے یا پکڑے جاتے ہیں تو وہ سمیع الحق یا کراچی کے مدرسہ بنوریہ کے طالبعلم ہوتے ہیں ان کو تو کوی نہیں چھیڑتا؟
پھانسی دو بھڑوے کو فنڈنگ تو بہت سارے اور بھی کرتے ہیں اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ لوگوں کو مارتے پھریں
چول صحافی