برطانوی سیکرٹری داخلہ کے پاکستانی مردوں سے متعلق بیان دفتر خارجہ نےکیا کہا؟

foriaahhsasd.jpg

ترجمان دفتر خارجہ نے برطانیہ کی سیکرٹری داخلہ سویلا بریورمین کےپاکستانی مردوں سے متعلق بیان کو گمراہ کن قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران برطانوی سیکرٹری داخلہ سویلا بریورمین کے پاکستانی مردوں سے متعلق ریمارکس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ ریمارکس برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کو نشانہ بنانے اور ان کے ساتھ امتیازی سلوک کے ارادے کی نشاندہی کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ برطانوی سیکرٹری داخلہ کے ریمارکس انتہائی گمراہ کن تصویر پیش کرتے ہیں،انہوں نے غلط طریقے سے کچھ لوگوں کے مجرمانہ رویے کو پوری کمیونٹی کی نمائندگی قرار دیا ہے، ہوم سیکرٹری برطانوی معاشرے میں وہاں مقیم پاکستانیوں کی زبردست ثقافتی، اقتصادی اور سیاسی شراکت کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز برطانوی سیکرٹری داخلہ کا ایک بیان سامنے آیا جس میں انہون نے کہا کہ برطانیہ میں مقیم پاکستانی مرد عورتوں کو حقارت کی نظر سے دیکھتے ہیں، انہوں نے یہ الزام ایک انٹرویو کے دوران بچوں کے ساتھ ہونے والے جنسی استحصال کی روک تھام کیلئے کیے جانے والے اقدامات سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے لگایا اور کہا کہ برطانیہ میں مقیم پاکستانی مرد ہمارے معاشرے کے برخلاف فرسودہ اور گھناؤنے انداز اپناتے ہوئے خواتین کو حقارت کی نظر سے دیکھتے ہیں۔

انہوں نے انٹرویو کے دوران مزید کہا کہ پاکستانی مردوں کے رویے برطانیہ کی سماجی روایات سے متصادم ہیں، یہ لوگ برطانیہ کی ثقافتی اقدار کو پامال کرتے ہیں۔
 

Londoner/Lahori

Minister (2k+ posts)
UK Home Secretary is a RSS inspired extremist Hindu, she is playing a religious race card, thinking that white folks will appreciate this, but whites look down on Indians and Pakistanis no different way, for them both are same.
 

rmunir

Minister (2k+ posts)

کسی ایک پٹواری میں اتنا تپڑ نہیں کہ کھل کر جواب دے
حالانکہ انکے بھگوڑے لیڈر اسکی آل اولاد جو لندن میں مقیم ہے کو بھی بیزتی محسوس نہیں ہوئی۔
 

Back
Top