برطانوی رکن پارلیمنٹ ڈیوڈ امیس کا قاتل گرفتار، ملزم صومالیہ کی اہم حکومتی شخصیت کا بیٹا نکلا
برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ برطانیہ کے رکن پارلیمنٹ سر ڈیوڈ امیس کا قاتل 25 سالہ علی حربی ہے جو کہ صومالیہ کے وزیراعظم کے سابق مشیر حربی علی کلانے کا بیٹا ہے۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی ایم پی سر ڈیوڈ امیس کو حلقے میں ووٹرز سے ملاقات کے دوران حملہ کرکے ہلاک کرنے والے چاقو بردار نوجوان کو پولیس نے آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا ہے۔ برطانوی حساس اداروں نے زیر حراست ملزم کی شناخت اور جائے وقوعہ کے قریب گھومنے کی ویڈیو بھی جاری کر دی ہے۔
ملزم کی شناخت علی حربی علی کے نام سے ہوئی ہے جو صومالیہ کے وزیر اعظم کے سابق مشیر حربی علی کلانے کا بیٹا ہے۔ دوسری جانب ملزم کے والد نے صومالیہ میں رہتے ہوئے بیٹے کی برطانوی پولیس کی جانب سے گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے۔
حربی علی کلانے نے کہا کہ وہ بیٹے کی گرفتاری پر قانونی چارہ جوئی کریں گے اور کیس کی مکمل پیروی کی جائے گی۔ ادھر برطانوی پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات کی گئی ہیں مگر گرفتار ملزم حربی علی کے کسی شدت پسند تنظیم سے روابط ثابت نہیں ہوئے جس کا مطلب ہے کہ اس نے قتل انفرادی حیثیت میں کیا ہے۔ اسے اس عمل کیلئے کسی سے ہدایات نہیں ملیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/david-amess-killer121.jpg