
بحرین میں پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کےکنٹری مینجر کو مسافروں کے سامان میں خیانت کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے، واقعہ پرردعمل دیتے ہوئے پی آئی اے نے معاملے کو غلط فہمی قرار دیدیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بحرین میں مسافروں کے سامان میں خیانت کے الزام میں پی آئی اے کے کنٹری مینجر کو گرفتار کرلیا گیا ہے، کنٹری مینجر اویس حنیف پر الزام ہے کہ انہوں نے مسافروں کا سامان ہڑپ کیا اور مسافروں کا سامان ایئر پورٹ سے دفتر منتقل کیا۔
بحرین ایئر پورٹ کے قوانین کے تحت کسی بھی مسافر کا سامنا لے جانا قانونا جرم ہے۔
دوسری جانب پی آئی اے نے معاملے کو خط فہمی قرار دیتے ہوئے کنٹری مینجر اویس حنیف کو قانونی مدد فراہم کرنے کیلئے پاکستانی سفارتخانے سے رابطہ کرلیا ہے۔
ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ بحرین کے ایئر پورٹ پر پی آئی اے کا دفتر موجود نہیں ہے اس لیے مسافروں کا پیچھے رہ جانے والا سامان مرکزی دفتر منتقل کردیا جاتا تھا جہاں سے وہ سامان مسافروں تک پہنچادیا جاتا ہے، بحرین کی سیکیورٹی نے شہر کے مرکزی دفتر تک سامان کی منتقلی کو خیانت قراردیا اور کنٹری مینجر کو گرفتار کرلیا،یہ عمل ضابطے کی خلاف ورزی ہوسکتی ہے مگر یہ کوئی مجرمانہ فعل نہیں ہے۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق پاکستانی سفارتخانہ پی آئی اے انتظامیہ کو اس حوالے سے تکنیکی معاونت فراہم کررہا ہے، مقدمے کی پیروی کیلئے اعلیٰ افسران کو کیس میں پیروی کیلئے مامور کردیا گیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/10piaiaimasjbehrin.png