
بجلی کے پیداواری اخراجات میں اضافہ ہورہاہے،مختلف ذرائع سے بجلی کے پیداواری اخراجات میں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پرنمایاں اضافہ سامنے آگیا،نیپرا اورٹاپ لائن سیکیورٹیز کے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں آرایل این جی سے بجلی پیداکرنے کے اخراجات میں سالانہ بنیادوں پر 98 فیصدکی نمو ریکارڈ کی گئی۔
جاری مالی سال میں آرایل این جی سے بجلی پیدا کرنے کے اخراجات کی شرح 26.5روپے فی یونٹ ریکارڈ کی گئی، یہ شرخ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں13.4روپے فی یونٹ تھی، گزشتہ ماہ شرح 26 روپے جو گزشتہ ستمبرمیں14.9روپے فی یونٹ تھی۔
گیس سے بجلی پیداکرنے کے اخراجات میں25 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا،گیس سے بجلی پیداکرنے کی شرح10.4روپے یونٹ یہ شرح گزشتیہ مدت میں 8.3 روپے فی یونٹ تھی۔
پہلی سہ ماہی کے دوران کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے اخراجات میں سالانہ بنیادوں پر115 فیصد کی نمو سامنے آئی، کوئلہ سے بجلی پیداکرنے کے اخراجات 19.7روپےرہی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 9.2 روپے یونٹ تھی، ستمبر میں18 روپے جو گزشتہ ستمبرمیں 10.1 روپے یونٹ تھی۔
اعداد وشمار کے مطابق فرنس آئل سے بجلی پیدا کرنے کے اخراجات میں پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیادوں پر96فیصد کی نموریکارڈکی گئی،فرنس آئل سے بجلی پیدا کرنے کی لاگت 35.3 روپے فی یونٹ ریکارڈکی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 18 روپے فی یونٹ تھی۔
گزشتہ ماہ لاگت 35.3 روپے ریکارڈ کی گئی جوگزشتہ ستمبر میں 18.3روپے فی یونٹ تھی۔ہائی اسپیڈڈیزل سے بجلی پیدا کرنے کی لاگت میں پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیادوں پر41 فیصدکی نموریکارڈکی گئی، پہلی سہ ماہی میں ہائی اسپیڈ ڈیزل سے بجلی پیداکرنے کی لاگت 27.9 روپے فی یونٹ ریکارڈکی گئی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/11elctrcityproductioncot.jpg