
حکومت کی جانب سے اگست کے بجلی کے بلوں میں معاف کی گئی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی دوبارہ سے وصولی شروع کردی گئی ہے۔
نجی ٹی وی چینل سے منسلک صحافی نادر بلوچ نے ٹویٹر پر جاری پیغام میں بتایا کہ وفاقی حکومت نے معاف کی گئی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ دوبارہ بلوں میں شامل کرنا شروع کردیا ہے، اگست کیلئے فیول ایڈجسٹمنٹ سرچارج کی پہلی قسط اکتوبر کے بجلی بلوں میں شامل کی گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ستمبر میں 300 یونٹ تک استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کو فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ میں چھوٹ کا اعلان کیا تھا۔
واضح رہے کہ رواں برس بجلی کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافے اور حکومت کی جانب سے بجلی کےبلوں میں ٹیکسز کی بھرمار کے بعد اگست کے مہینے میں عوام کو ریکارڈ بل موصول ہوئے جس کےبعد عوام کی جانب سے شدید ردعمل سامنےآیا۔
https://twitter.com/x/status/1582343518508711937
عوامی ردعمل کو دیکھتےہوئے وزیراعظم نے پہلے 200 یونٹ تک استعمال کرنےوالےگھریلو صارفین کو فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ معاف کردیا بعد ازاں اس سہولت کو 300 یونٹ تک استعمال کرنے والے گھریلو صارفین تک وسیع کردیا گیا گیا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/11fulepricadjustment.jpg