hmkhan
Senator (1k+ posts)
باعث شرم
جو کچھ بھی ہوا انتہائی بے ہودگی اور باعث شرم ہے لیکن باعث حیرت نہیں گزشتہ
چند برسوں سے اور خصوصا" شام اور یمن کی صورت حال کے پس منظر میں ایسا ہونا یقینی
تھا آج سے تقریبا" ایک برس قبل جب سے میں نے یہ فورم جوائن کیا ہے شاید ہی کوئی ایسا دن
جاتا ہو جب مذھب کے نام پر ایک دوسرے کے اکابرین،علماء اور پیرو کاروں کو برا بھلا نہ کہا
گیا ہو بات دلائل سے آگے بڑھ کرتو،تو میں،میں تک جا پہنچتی ہے کسر تھی تو گالی گلوچ اور
دشنام طرازی کی سو وہ بھی ہوگئی تو صاحبو یہ خاصہ ہے مذھبی (خواہ کوئی ہو)بحث ومباحثہ کا جہاں برداشت کا جزبہ منقود ہے ہر فرقے یا مذھب کا پجاری اپنے عقیدے کے سوا دوسروں
فرقے والوں کو باطل،جہنمی اور قابل گردن زنی گردانتا ہے لبرل ہونے کے حوالےسے میری یہ قطعی رائے ہے کہ مذھبی بحث ممباحثہ پر اس فورم میں مکمل پابندی عائد ہونی چاہئیے ورنہ اس
قسم کی صورت حال کا سامنا ہمیں آئیندہ بھی کرنا پڑے گا اگر یہ ممکن نہ ہو تو کم ازکم ایک دوسرے کے عقائد مذھبی رہنما اور اکابرین کو ڈھکے چھپے لفظوں اشارے ،کنایوں میں ان
کا تمسخر اڑانےاور انہیں بے ہودہ جملوں اور لفظوں مثلا" رافضی،مجوسی،متعہ کی پیداوار
گھوڑے کے پجاری اوروہابڑا،دیو بنڈی، تکفیری،خارجی وغیرہ،وغیرہ جیسے الفاظ کے استعمال پر مکمل پابندی عائد ہونی چاہئیے
خوگر حمد سے تھوڑا سا گلہ بھی سن لے
میں یہ پوچھنا چاہتا ہوں جب یہ دشنام طرازی کا سلسلہ جاری تھا تو ایڈمن اورموڈریٹرز حضرات
منقار زیر پر کئے کیوں بیٹھے رہے کیون نہ بروقت کاروائی کرتے ہوئے نفرت کی آگ بجھانے کی کوشش کی انہیں معلوم ہونا چاہئیے تھا کہ بات دلیل اور منطق سے نکل کر اب گالی گلوچ اور
سر پھٹول تک کسی بھی لمحے پہنچ سکتی ہے اور افسوس ایسا ہوا بھی اس موقع پر ان کی خاموشی اور کسی رد عمل کا اظہار نہ کرنا معنی خیز ہے
اب مجھےشدید رنج اور گلہ ہے اپنے اس فورم کے ساتھیوں سے اکثر ساتھیوں کا کہنا ہے کہ
وہ اس دشنام طرازی کو اس وقت دیکھ رہے تھے کیوں بھائیو اگر موڈریٹرز حضرات زمیں جنبش
نہ جنبش گل محمد بنے بیٹھے تو آپ میں سے کتنے ساتھیوں نے موڈریٹرز حضرات کی توجہ اس
طرف مبذول کروانے کی کوشش کی اور کی تو وہاں کیا جواب آیا اور پھر جب یہ گالی گلوچ کا
سلسلہ جاری تھا تو آپ ان بے ہودہ اور بد بختوں کو للکارنے کی بھی کوئی کوشش کی؟ نفرت کی اس آگ پر پانی ڈالنے یا فائر فائٹر کا کردارکرنے کی کوشش کی؟ یا دور کھڑے محض ایک خاموش تماشائی کا کردار ادا کرتے رہے یا لفظوں کو بدل کر یوں کہوں کہ اس منظر سے لطف
اندوز ہوتے رہے پھر اب یہ واویلا کیسا زیڈ اے چوہدری صاحب یہ تھریڈ آپ نے شروع کیا
تھا اور آپکی بھی اخلاقی ذمہ داری تھی کہ صورت حال کو اس نہج تک نہ پہنچنے دیتے