بہادر شاہ ظفر کا ایک شعر ہے
ظفر آدمی اس کو نہ جانیئے گا وہ ہو کیسا ہی صاحب فہم و ذکا
جسے عیش میں یاد خدا نہ رہی،جسے طیش میں خوف خدا نہ رہا
بہت کچھ نا مناسب دیکھ کر غصہ آنا ایک فطری عمل ہے مگرایک محب وطن پاکستانی ہوتے ہوئے ہمیں اپنے جذبات پر قابو پا کر عقل و دانش کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ پاکستان ہمارا ہے اس کی سلامتی سب سے مقدم ہے اور ملکی دفاع کے ذمہ دار اداروں اور عدل و انصاف فراہم کرنےکا فرض ادا کرنے والوں کو بے توقیر کرنا ملک کو تباہی افراتفری اور لا قانونیت کی طرف لے جانا ہے۔ اگر کوئی اقدامات ہضم نہیں ہو رہے تب بھی رد عمل میں اداروں کو گھسیٹنا ان کی تضحیک کرنا یا متنازعہ بنانے کی کوشش کرنا درست نہیں۔
۔صبر کرنا ہوگا اور وقت کا انتظار کرنا ہوگا جب سچ واضع ہو جائے گا۔ کیونکہ سچائی چھپ نہیں سکتی یہ ایک نا ایک دن سامنے آ ہی جاتی ہے۔