
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان، ان کی اہلیہ بشری بی بی اور پارٹی کے درجنوں رہنماؤں کے نام نو فلائی لسٹ میں ڈال دیے گئے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ یہ نام پرویژنل نیشنل آئیڈنٹیفکشن لسٹ (پی این آئی ایل) میں شامل کیے گئے ہیں، جسے عام طور پر ایگزیکٹ کنٹرول لسٹ یا ای سی ایل کہا جاتا ہے۔
یہ فیصلہ وفاقی اور صوبائی اداروں بشمول وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)، قومی احتساب بیورو (نیب) اور پولیس کی درخواست پر کیا گیا۔
اس پر عمران خان کا ردعمل سامنے آگیا ہے اور انہوں نے حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنا نام ای سی ایل میں ڈالنے پر حکومت کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کیونکہ میرا بیرون ملک سفر کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ میری نہ تو بیرون ملک کوئی جائیدادیں ہیں نہ کاروبار اور نہ ہی ملک سے باہر کوئی بینک اکاؤنٹ ہے۔
https://twitter.com/x/status/1661973760679768065
انہوں نے میزد کہا کہ اگر جب مجھے چھٹی کا موقع ملتا ہے، تو یہ ہمارے شمالی علاقہ جات میں پہاڑوں پر چلا جاتا ہوں جو زمین پر میری پسندیدہ جگہ ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ik-nofly.jpg