ایک ا ور سازشی تھیوری۔۔

mtahseenpk

MPA (400+ posts)
ایک اور سازشی تھیوری
_____________________
By: Muhammad Tehseen


پاکستان میں چونکہ ہمیشہ سے ایک روایت چلی آرہی ہے کہ بحیثیتِ قوم ہم اپنی ہر ناکامی کسی سازش اور خفیہ ہاتھ پر ڈال دیتے ہیں اور اپنی جان چھڑا لیتے ہیں۔ بقول حسن نثار صاحب, وہ اکثر کہتے ہیں کہ آخر آپ میں ایسا ہے کیا کہ ساری دنیا اپنےسارے کام کاج چھوڑ چھاڑ کر بس آپ کے خلاف سازشیں کرنے میں مصروف رہتی ہے۔


پاکستان نیوزی لینڈ میچ کے بعد ایک نئی کہانی چل نکلی ہے کہ شاہد آفریدی کے خلاف سازش ہوئی ہے۔ میں یہاں یہ بالکل نہیں کہہ رہا کہ ہوئی ہے یا نہیں ہوئی کیوں کہ مجھے اندر کی باتیں نہیں پتہ لیکن افسوس اس بات کا ہے اس واقعہ کے بعد بھی بحیثیت قوم ہماری سوچ واضح ہورہی ہے کہ بیشمار لوگ اس کو پنجابی کھلاڑیوں کی پٹھان کھلاڑی کے خلاف سازش قرار دے رہے ہیں۔


ہوسکتا ہے کہ سازش ہوئی ہے لیکن اسے بھی کچھ لوگوں کی طرف سے لسانی رنگ دے دینا انتہائی شرم کی بات ہے۔ اگر ایسا ہوتا تو پھر محمد عامر بھی پنجابی ہے، عرفان بھی پنجابی ہے، سمیع بھی پنجابی اور وہاب ریاض بھی پنجابی ہے اور پاکستان اگر کبھی کوئی میچ جیتتا ہے تو ہمیشہ بالرز کی وجہ سے ہی جیتتا ہے۔ اگر یہ پنجابی بمقابلہ پٹھان والی بات ہوتی تو پھر یہ لوگ بھی پرفارم ناکرتے۔


جہاں تک بات شاہد آفریدی کی ہے تو چلیں ایک لمحے کے لیے فرض کرتے ہیں کہ آخری میچ میں تو ان کے خلاف سازش ہوئی لیکن کیا جب سے وہ کھیل رہے ہیں ان کے خلاف سازش ہی ہورہی ہے؟ لسانیت اور ذاتی پسند ناپسند کو دل سے نکال کر سوچیں کیا ایسی کارکردگی والا کھلاڑی بیس سال دنیا کی کسی اور ٹیم میں کھیل سکتا تھا؟ کون نہیں جانتا کہ شاہد آفریدی پانچ دس میچوں کے بعد کسی ایک میچ میں چل جاتے ہیں اور پھر اگلے پانچ دس میچ کھیل جاتے ہیں۔


بحیثیت قوم ہم انتہائی جذباتی ہیں کہ انڈیا کے خلاف میچ کے بعد سارا ملک شاہد آفریدی کو بھی گالیاں دے رہا تھا لیکن ایک میچ کے بعد کے جس کے آخر میں وہ اپنے سر پر ہاتھ رکھ کر بیٹھا ہے اس ایک ایکشن نے اسے پاکستانی قوم کی نظر میں ہیرو بنادیا۔ بہت کم ہی لوگ ہونگے جنہوں نے وہ تصویر شیئر ناکی ہو اور آفریدی کو کسی سپر ہیرو سے تشبیہ نادی ہو۔ لوگ کہہ رہے ہیں کہ آفریدی کو ٹیم اور کپتانی سے ہٹانے کے لیے یہ سازش ہوئی تو شاید انہیں یہ معلوم نہیں کہ آفریدی تو اس ٹورنامنٹ سے پہلے ہی یہ بیان دے چکے ہیں کہ یہ ان کا آخری ٹورنامنٹ ہے۔ کچھ بعید نہیں کہ آج یہ قوم جن کھلاڑیوں کو غدار قرار دے کر پھانسی کا مطالبہ کررہی ہے اگر اگلے میچ میں یہی پرفارم کردیتے ہیں تو یہ ہی سپر ہیرو بن جائیں گے۔


اگر سازش ہوئی بھی ہے تو سازش کرنے والے بھی کوئی انتہائی بیوقوفانہ سوچ کے مالک ہیں کہ ایک پلیئر جو خود ہی ریٹائر ہونے جارہا ہے اس کے آخری میچوں میں سازش کرکے ساتھ میں اپنی کشتی بھی ڈبولی۔ شاہد آفریدی ایک انٹرٹینر کے طور پر ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے لیکن دنیا کہ عظیم کھلاڑیوں جیسے کے برائن لارا، ٹنڈولکر، عمران خان، وسیم اکرم، میانداد، جے وردھنے، سنگاکارہ، پونٹنگ، سٹیووا وغیرہ کے ساتھ ان کا شمار کبھی نہیں کیا جائے گا۔


وہ ایک ایسے کھلاڑی ہیں جن میں پے پناہ ٹیلنٹ تھا لیکن ٹیمپرامنٹ نہیں تھا۔ کرکٹ میں دونوں چیزیں لازم و ملزوم ہیں۔ ٹیمپرامنٹ ناہونے کی وجہ سے وہ اپنے ٹیلنٹ کو استعمال ناکرسکے اور بیس سال میں ان کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل نہیں ہوسکے جہاں انہیں ہونا چاہیے تھا۔ بہرحال یہ میرا اپنا تجزیہ تھا آپ چاہیں تو انہیں عظیم کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل کرسکتے ہیں لیکن برائے مہربانی ایک قوم کی حیثیت سے ہر چیز کو صوبائیت، لسانیت اور قومیت پر نا پرکھا کریں۔ محمد تحسین

Like and Follow karwaSuch @
http://www.facebook.com/karwasuch.net

12347858_1091362470894411_5643442379557677820_n.jpg


 

mh.saghir

Minister (2k+ posts)
Re: ایک اور سازشی تھیوری

last night in Off The Record dr. Noman explained it very well how Afridi survived due to this lobbying. He started it and now he is facing it. no sympathy for such kinds. Also, I just read first paragraph, it only seemed like linguistically racial argument the writer used to reply against punjabis vs pathan.
 

mtahseenpk

MPA (400+ posts)
Re: ایک اور سازشی تھیوری

last night in Off The Record dr. Noman explained it very well how Afridi survived due to this lobbying. He started it and now he is facing it. no sympathy for such kinds. Also, I just read first paragraph, it only seemed like linguistically racial argument the writer used to reply against punjabis vs pathan.

پورا پڑھ لیتے تو نوازش ہوتی۔
 

alisajid

Senator (1k+ posts)
Re: ایک اور سازشی تھیوری

چل یار بات تو سمجھ میں آگئی نا؟

To be Honest, is poray bakhairay mai 2 players thanda pani pe ker sukoon say baithay hain...I meant jin ke pagri nhi uchali ja rhe......Sarfaraz and Aamir.......If Umer Akmal or Shoaib becomes the captain, then Sarfaraz is out....if Hafeez becomes Captain, then Aamir is out.......bohat nazuk surat e haal hai.....
 

chandaa

Prime Minister (20k+ posts)
Re: ایک اور سازشی تھیوری

Beautifully written. Nakaam Qoumein apni NAKAAMIYAAN hameshaa doosroon par daal daiti hain.
 

ifteeahmed

Chief Minister (5k+ posts)
Re: ایک اور سازشی تھیوری

اس سے بڑی کیا سازش ھوگی جب نجم سیٹھی جیسے سفارشی کو چیئرمین لگایا ھو۔۔۔۔
(serious)
پاکستانی عوام کی بدقسمتی ھے کہ نہ اسکو اچھے حکمران نصیب ہو ئے اور نہ کبھی ھم اچھی کرکٹ ٹیم بنا پائیں گے۔۔۔
:(​
 

Champion 01

Chief Minister (5k+ posts)
Re: ایک اور سازشی تھیوری


کیا یہ سازش کم ہے کہ باندر اعظم نے ٹپس دیں کہ میچ کیسے ہارنا ہے ۔۔۔۔

Hahahahha perfect gadhay aur ghori ki mushtariqa kawish kay nateejay mein peda honay waley KHACHAR, MAriam Nawaz ko kis nay TIPS dee thi ghar say Capt Safdar kay sath raat kay andheray mein bhagnay ki?
kia yeh tips bhi Kaptan nay di thee ya bechari ko bohat GARMI lug rahi thi is liey THUND hasil kernay kay liey khud he nikal gai .:lol::lol:
aur haan USA mein TAXI chalana kesa lug raha hey, kafi maal kama leta ho ga logoon ko KHUSH ker kay...hey naaaaaaaa..
 
Last edited:

S.A.Z

MPA (400+ posts)
Re: ایک اور سازشی تھیوری

شکر ہے خدا کا کہ اس فورم کو بھی عقل کی بات کرنے والے میسر آنا شروع ہوگئے
ورنہ تو بے سر پیر کی پھبتیاں کسنے والے برگر بند ہی بو مارتے رہتے تھے یہاں
 

S.A.Z

MPA (400+ posts)
Re: ایک اور سازشی تھیوری

مانے لیتے ہیں کہ سازش ہوگئی ہوگی
لیکن اس سازش کا سب سے بڑا کردار تو خود شاہد آفریدی ہے

جو بائی چانس ایک آدھے میچ کے علاہ کوئی بھی قابل تحسین انگ نہیں کھیل سکا لمبے عرصے کے بعد
اس کو کس نے روکا کہ تم 50،60سکور نہ لو اچھی طرح سے نہ کھیلو، 3،4کھلاڑی آوٹ مت کروو


اس سازشی آفریدی کے خلاف بھی دھرنا ہونا چاہئے :)۔
 

Zafar Bukhari

Politcal Worker (100+ posts)
[COLOR=rgba(0, 0, 0, 0.701961)]ابھی تھوڑی دیر قبل ہی سماجی رابطے کی مقبول ویب ساءییٹ ٹوءییٹر پہ #AhmadRocks اور #LegendLala کے درمیان مقابلہ دیکھ کر احساس ہوا کہ اگر یہ لوگ واقعی پاکستان کے کرکٹ فین ہیں تو پھر ان کے ساتھ جو کچھ کھیل کے میدان میں یہ لیجنڈ اور راک سٹار کر رہے ہیں وہ بالکل بجا ہے۔ویسے بھی ہمارے ارب پتی اور مردوں کی کرکٹ ٹیم کے سٹارز اور راک سٹارز کے لیے اس سے بڑھ کر خفت کی بات اور کیا ہوسکتی ہے کہ ایک انڈر ریٹڈ پاکستان وومن ٹیم تو ہندوستان کو ہرادیتی ہے مگر ارب پتی کپتان کی ٹانگیں بقول شیخ رشید بزبان عمران خان میچ سے قبل ہی کانپ رہی ہوں تو پھر کون لیجنڈ ہے اور کون راک سٹار,یہ فیصلہ ٹویٹر پہ ہوتاہوا ہی اچھا لگتا ہے۔[/COLOR][COLOR=rgba(0, 0, 0, 0.701961)]افسوس اس بات کاہے کہ یہی چیز ہماری اجتماعی سوچ میں جگہ بناچکی ہے۔ہم ہر واقعہ پہ فوری ردعمل دیتے ہیں اور پھر اسی طرح عجلت میں ہی اس ردعمل کو ایک سازشی تھیوری کے نیچے دفن کرکےاپنی پسندیدہ شخصیت کو مظلوم ثابت کرنے پہ تل جاتے ہیں۔
کہاجارہاہے کہ اکمل,شہزاد اور ملک نے آفریدی کے خلاف سازش کی۔ان تینوں کے ریکارڈ کو دیکھ کے واضح پتا چل جاتا ہے کہ یہ بہروپیے بڑے کھلاڑیوں کی سی ادکاری ضرور کرسکتے ہیں مگر بڑے ہرگز نہیں اور اتنے بڑے تو بالکل بھی نہیں جتنا ہمارا ٹویٹر بریگیڈ ثابت کرنے پہ تلا ہوا ہے۔سوال یہ ہے کہ کیا شہزاد کا سٹراءییک ریٹ پہلے دس اوورز کے دوران کسی طرح اس قابل یے کہ وہ ٹیم میں جگہ ہی بناسکے؟اور کیا اس نے پورے کیریر میں پہلے دس اوورز کے دوران ستر فیصد گیندیں ڈاٹ بال کے طور پہ نہیں کھیلیں؟اور پھر مجھے کوءیی ایک ڈومیسٹک میچ بتادیں جس کو عمر اکمل نے تن تنہا ختم کیا ہو؟رہ گیا ملک تو اس کے کمالات دیکھنے کے لیے پچھلے ٹی٢٠ کپ کا کوءیی میچ لگا کے دیکھ لیں آپ کو بخوبی اندازہ ہوجاءےگا کہ آپ لوگ محض چھٹانک کو دس سیر بنانے پہ تلے ہوءے ہیں۔
اگر اس سازشی مفروضے کو مان بھی لیا جاءے تو قصوروار کون ثابت ہوتا ہے؟کیا آپ کو معلوم ہے کہ آفریدی شہزاد اور سہیل خان نے مل کر عالمی کپ ٢٠١٥ کے دوران وقاراور مصباح کو زچ کرنے کے لیے فیلڈنگ پریکٹس کرنے سے انکار کیا تھا؟اور اس کے علاوہ شہزاد کس کے دباوء پہ موجوده ٹیم کا حصہ بنا؟پھر جب اکمل کو ڈانس والی ویڈیو کے بعد ٹیم سے نکالا گیا تو میڈیا پہ کس نے کہا تھا کہ مجھے عمر اکمل چاہیے؟کیاوہ بیان آفریدی نے نہیں دیاتھا؟؟
سوال یہ بھی ہے کہ یہی ٹویٹر بریگیڈ ٹیم میں انتشار پھیلانے کے واضح ثبوت ملنے پہ شہزاد اور اکمل کے ڈراپ ہونے پہ وقار یونس کو گالیاں کیوں دے رہاتھا؟صرف اس لیے کہ اس نے آفریدی کے من پسند مگر سر چڑھے کھلاڑیوں کو شامل کرنے کی مخالفت کی تھی؟اور اگر ان کھلاڑیوں نے آفریدی کے خلاف کوءیی سازش کی ہے تو آفریدی نے وہی کاٹا ہے جو بویا تھا۔مگر لالا کے ان جہادیوں کے مطالبے کے بموجب میں بھی کرکٹ بورڈ سے یہ گذارش کرتاہوں کہ یی ٹیم اگلے سو سال کے لیے لالا اور دلالہ کو پٹے پر دے دی جاءے تاکہ وہ اپنا دوستانہ پایہ تکمیل تک پہنچاسکیں۔

[/COLOR]
 

Kochi

MPA (400+ posts)
​کسی اور نے اس واقعے کو لسانی رنگ دینے کی کوشش کی ہو یا نہ کی ہو البتہ آپ نے پرزور کوشش کی کہ اس کو لسانیت کے رنگ میں رنگا جائے