
مسلم لیگ ن کے رہنما ملک محمد خان نے اینکر پرسن و وی لاگر عمران ریاض خان کو حراست کے دوران مضرصحت غذا دینے کے معاملے پر ردعمل میں کہا ہے کہ حکومت خصوصی طبی بورڈ تشکیل دینے کیلئے تیار ہے۔
ملک محمد خان نے اس معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران ریاض کے الزامات کو مسترد کرتے ہیں، حکومت پنجاب عمران ریاض کے الزامات پر اسپیشل میڈیکل بورڈ بنانے کو تیار ہے، حکومت پنجاب ان کے ٹیسٹ اور چیک اپ شوکت خانم اسپتال سے بھی کرانے کو تیار ہے۔
لیگی رہنما نے کہا کہ عمران ریاض خان جس اسپتال سےٹیسٹ کرواناچاہیں ہم تیار ہیں، عمران ریاض کے الزامات بظاہر بے بنیاد نظر آتے ہیں، میڈیکل بورڈ کی تشکیل کے بعد دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔
یاد رہے کہ چند روز قبل عمران ریاض خان کو اٹک سے حراست میں لیا گیا تھا اور اب انہیں ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔ تاہم اس حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ انہیں دوران حراست کھانے میں کچھ ایسا دیا گیا ہے جو کہ ان کیلئے بالکل اچھا نہیں تھا۔
https://twitter.com/x/status/1547878001081081857
ٹوئٹر پر جاری بیان میں سابق وزیراعظم نے کہا ہے کہ عمران ریاض کو ایسی جیل میں رکھا جہاں مہذب ممالک جانور کو بھی نہ رکھیں، معروف صحافی کو زہر دینے کا بھی شبہ ہے ، تمام ذمہ داروں کو شرم آنی چاہیے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/riaz-khan-imran-ahmd.jpg
Last edited: