Aliza
MPA (400+ posts)

15 فروری 2013 (23:20)

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت سے علیحدگی سے متعلق ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کراچی اور لندن کا مشترکہ اجلاس اتوار کو طلب کر لیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق اجلاس میں قاتلوں، بھتہ خوروں کی عدم گرفتاری پر حکومت میں رہنے نہ رہنے پر غور کیا جائے گا۔ایم کیو ایم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے وعدوں پر مزید اعتبار کرنے کے لیے تیا ر نہیں ہیں۔ایم کیو ایم کے رکن وسیم آفتاب نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کراچی دشمنی میں بہت ٓاگے نکل چکی ہے۔ پیپلز پارٹی گینگ وار دہشت گردوں کو مکمل سر پرستی کر رہی ہے۔ حسا س محرومی کی وجہ سے اس صوبے میں جو تحریک شروع ہوئی تھی ہم نے اُسے ختم کیا، اگر سند ھ کو ایک رکھناہے تو حکومت کو امن کمیٹی پر ہاتھ ڈالنا ہو گا ورنہ کراچی کے لوگ فیصلہ کرنے مین آزاد ہوں گے اور اگر ابھی سے ناانصافیوں کا سلسہ ختم نہ کیا گیا تو ایم کیو ایم جلد ہی اپنت لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔
Last edited by a moderator: