
صحافی رضا احمد رومی پی ڈی ایم اتحاد کو خوب آڑے ہاتھوں لیا، شہباز شریف،حمزہ شہاز، مولانا فضل الرحمان اور آصف زرداری سمیت حکومتی اتحاد پر بھی کڑی تنقید کردی۔
انہوں نے ٹویٹ کیا کہ 11 اپریل سے واضح ہے کہ پی ڈی ایم کو وہ سپورٹ نہیں ملی جس کا الزام ان پہ لگایا جاتا ہے، ایک کے بعد ایک مداخلت نے اس حکومت کا مذاق بنا دیا ہے، ایسے اقتدار کا کیا فائدہ؟ گالیاں بھی کھائیں، حکومت چلا نہ سکیں،چولہے میں ڈالیں ایسی حکومت!
https://twitter.com/x/status/1551132959268372480
انہوں نے ایک اور ٹویٹ میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شیروانی پہننے سے اقتدار منتقل نہیں ہوتا،کیا آپ کو دکھائی نہیں دے رہا کہ ریاست کے ادارے آپ کے ساتھ نہیں،وقتی غیر جانبداری ہے،موقع ملتے ہی آپ کا دھرنا تختہ کر دیا جائے گا،پھر آپ عوام کے پاس کیا منہ لے کر جائیں گے؟جمہوری حکمرانی کیلئے عوام کے ساتھ کھڑا ہونا ہو گا افسروں کیساتھ نہیں۔
https://twitter.com/x/status/1551134627808641024
رضا احمد رومی نے مزید کہا کہ شہباز،زرداری،فضل کی غلط فہمیوں نے ملک کو ایک اور بحران سے دو چار کر دیا،یاد کریں کہ سگوں کو اقتدار پہ کیسے بٹھایا گیا تھا اور ہر ادارے کو کیسے چابی دی گئی تھی،آپ کو یہ رعایتیں نہیں ملنے والیں،بھول جائیں،عوام پہ توجہ دیں اور ایسے بندوبست کو ٹھکرا دیں جہاں آپ کچھ کر نہیں سکتے!
https://twitter.com/x/status/1551136350870585345
انہوں نے مزید کہا کہ یہ سلسلہ پنجاب حکومت سے شروع ہو کر اسلام آباد پہنچے گا اور پھر سندھ کو اپنی لپیٹ میں لے گا،بی بی شہید نے 1988 میں سمجھوتہ کیا تھا۔آپ تو ان کا 1/10 بھی نہیں، لیکن ان کو بھی نکال دیا گیا تھا۔ نواز شریف کیساتھ بھی یہی ہوا،کمال ہے کہ آپ نے اپنی ہی تاریخ سے کچھ نہ سیکھا؟فیصلہ کریں۔
https://twitter.com/x/status/1551137759972270081