
آئی ایس پی آر کے مطابق ایرانی سرحد کے اس پار سے پاکستانی سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ ہوئی ہے جس کے نتیجے میں 4 فوجی جوان شہید ہوگئے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پنجگور میں دہشت گردوں نے ایران کی سرزمین سے پاکستانی سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی، سرحد پر گشت کرنے والی سیکیورٹی فورسز کی ٹیم کے قافلے میں شریک چار فوجی جوان اس فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے پاکستان کی سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کیلئے ایران کی سرزمین کا استعمال کیا، پاکستان نے ایران سے اپنی سرزمین سے سرحد پار دہشت گردی کی کارروائیاں روکنے اور دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/4iranartttckpak.jpg