
ماہر معیشت ڈاکٹر اشفاق حسن خان نے کہا ہے کہ پیٹرول کی قیمت 265 روپے تک جائے گی، اگلے 50 دنوں میں مزید مہنگائی بڑھے گی۔
جی این این کے پروگرام لائیو ود ڈاکٹر شاہد مسعود میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر اشفاق حسن خان نے کہا کہ پیٹرول پر ابھی 30 روپے لیوی کی مد میں شامل کیے جائیں گے اور اس کے بعد 17 فیصد کا جنرل سیلز ٹیکس بھی عائد ہوگا، اس طرح پیٹرول کی قیمت آنے والے دنوں میں 265 روپے کے قریب پہنچ جائے گی۔
https://twitter.com/x/status/1532779401544404997
انہوں نے مزید کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کے اضافے کے بعد آئی ایم ایف دیکھے گا کہ 10 جون کو جو نیا مالیاتی بجٹ پیش کیا جانا ہے اس میں آئی ایم ایف کی شرائط کی کس حد تک پاسداری کی جاتی ہے ، اور اگر آئی ایم ایف کے مقرر کردہ اہداف کو بجٹ میں شامل کیا گیا، سبسڈیز ختم کی گئیں نئے ٹیکسز عائد کیے گئے تو آئی ایم ایف معاہدے کیلئے رضا مند ہوجائے گا جس کے بعد جولائی میں پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی قسط ملنے کا امکان پیدا ہوگا۔
https://twitter.com/x/status/1532780072209465346
ڈاکٹر اشفاق حسن خان نے کہا کہ ابھی آئی ایم ایف حکومت کے معاشی فیصلوں کو مانیٹر کررہا ہے اس لیے میں یہ دیکھ رہا ہوں کہ اگلے پچاس روز میں پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگاجس سے مہنگائی کا مزید طوفان آئے گا۔
انہوں نے کہا کہ میں چیخ چیخ کرکہتا رہا کہ آئی ایم ایف کے پاس نا جاؤ اپنے گھر کو ٹھیک کرلو تب کہا جاتا رہا کہ نہیں سب ٹھیک ہے ہم آخری بار آئی ایم ایف سے قرض لے رہے ہیں، اب آپ اس پروگرام سے نکل کر دکھا دیں، آپ کا گلا دبوچ لیا گیا ہے اور اس طرح دبوچا گیا ہے کہ آپ سانس بھی نہیں لے سکتے،اب آپ سانس بھی آئی ایم ایف کی مرضی سے لیں گے