
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سیاسی استحکام پھیلانے کی کوشش کرنے والے چاہتے ہیں کہ اگر ان کے پاس اقتدار نہیں ہے تو وہ خدانخواستہ ملک کو آگ لگادیں۔
مریم نواز شریف نے حکومتی مخالفین پر یہ تنقید لندن میں میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کی اور کہا کہ ہماری حکومت کی تمام تر توجہ سیلاب زدگان کی بحالی پر مرکوز ہے تاہم عدم استحکام پھیلانے کی کوشش کرنے والوں کو سیلاب متاثرین کی کوئی فکر نہیں ہے، یہ سیاسی یتیم لوگ ہیں۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ دھونس یا دھمکی سے انتخابات پہلےیا بعد میں نہیں ہوں گے، ملک میں عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہی ہوں گے، حقیقی آزادی کی بات کرنے والے اپنی انا اور تکبر میں مبتلا ہیں۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے غیر متوقع نتائج سامنے آئےہیں، پاکستان کو انہی موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے غیر معمولی سیلاب کا سامنا ہے، سندھ سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، ہم سب کوشش کررہے ہیں کہ سیلاب متاثرین کی بھرپور مدد کی جائے ، سیلاب متاثرین کو مشکل حالات میں اکیلانہیں چھوڑیں گے۔