آئی ایم ایف کی شرائط: گیس اور بجلی کی قیمت میں اضافہ کرنے کا اصولی فیصلہ

imf-shehbaz-sharif-pakistan-imf.jpg


وزیراعظم شہباز شریف کا آئی ایم ایف پروگرام سے متعلق اہم فیصلہ

وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف سے انتہائی ضروری پروگرام کو کھولنے کے لیے پاکستان کو اٹھانے والے اقدامات کی حتمی منظوری روک دی، شہباز شریف نے اضافی ٹیکس عائد کرکے 150 سے 200 ارب روپے جمع کرنے، گیس اور بجلی کے نرخوں میں اضافے اور منی بجٹ لانے سمیت کئی سخت فیصلوں پر عملدرآمد کیلئے اصولی منظوری دیدی ہے تاکہ آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت میں تعطل کو ختم کیا جا سکے۔

بدھ کو وزیراعظم کی زیر صدارت آن لائن اجلاس منعقد ہوا جو ساڑھے تین گھنٹے تک جاری رہا جس میں حکومت کی جانب سے کئی اہم فیصلے کیے گئے۔

ذرائع کے مطابق حکومت کو رواں مالی سال کیلئے بجلی کی قیمتیں بڑھانا پڑیں گی، گیس کے شعبے میں موجودہ ٹیرف 650 فی ایم ایم بی ٹی یو کو بڑھا کر اوسطاً 1100 ایم ایم بی ٹی یو کرنا ہوگا۔

ملک کو 1640 ارب روپے کے گردشی قرضوں کا سامنا ہے جس میں حکومت کو این این جی پی ایل اور ایس ایس جی سی ایل کے بڑے ڈیویڈنڈ کے ذریعے 800 سے 850 ارب روپے ریکور کرنا ہوں گے، حکومت پہلے مرحلے میں بجلی کے ٹیرف میں ساڑھے 4 روپے فی یونٹ جب کہ دوسرے مرحلے میں 4 روپے فی یونٹ رواں مالی سال کیلئے بڑھائے گی۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار پیٹرولیم مصنوعات پر 17 فیصد جی ایس ٹی عائد کرنے کے حوالے سے سختی کے ساتھ مخالفت کر چکے ہیں اور کہہ چکے ہیں کہ اس سے شدید مہنگائی آئے گی۔

آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے ساتھ مایوسی کے درمیان تقریباً چار گھنٹے طویل ملاقات بے نتیجہ ختم ہوگئی۔ ان معاملات کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے ایک اور دور کا انعقاد کیا جائے گا کیونکہ عالمی بینک اور آئی ایم ایف کی جوڑی نے بھی پاکستان کے حوالے سے سخت موقف اختیار کیا تھا۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

نہ جائے ماندن نہ پائے رفتن

کس نے کہا تھا کہ ملک و قوم سے غداری کرتے ہوئے ایک اچھی بھلی چلتی کامیاب حکومت کو سازش کے ذریعے گرا کر تخت پر بیٹھو
بھگتو اب
 

tahirmajid

Chief Minister (5k+ posts)
Next summer (Garmi kay mosam mein) mein Bijli kay bill bardasht se bahir hongey, us pe dosri chezein bhi mehngi taareen hongi, Result, poorey mulk mein haangamey or maar dhaar hogi, end pe emergency lagey gi lakin us se kisi ka pait to nahi bharey ga, armed forces logo draey dhamkaey gi to Fouj ko bhi galiaan parein ge, Fouj ki rahi sahi izzat bhi khaatam ho jay gi, Bajwa kaa phelaya hua zeher Pakisstan ki rug rug mein uter jay ga