
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستانی معیشت کی بحالی کیلئے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے حکام سے رابطہ کیا۔ جس کے بعد جلد ہی کسی اچھی خبر کی توقع کی جا رہی ہے۔
نجی چینل جیو نیوز کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی عرب اور یو اے ای کے حکام سے گفتگو میں آئی ایم ایف پروگرام پر بات کی۔ میڈیا رپورٹس میں کہا جا رہا ہے کہ آرمی چیف کے رابطے کے بعد پاکستان کے کو بہت جلد اچھی خبر ملنے کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکی نائب وزیر خارجہ سے بھی رابطہ کیا تھا اور جلد قرض کے لیے آئی ایم ایف پر دباؤ ڈالنے کی درخواست کی تھی۔
اس سے قبل گزشتہ دنوں پاکستان میں عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی نمائندہ ایستھرپیرز ریز نے کہا تھا کہ پاکستان نے پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی (پی ڈی ایل) میں اضافہ کر کے مشترکہ جائزہ کی پیشگی شرائط پوری کر دی ہیں۔
غیر ملکی میڈیا اور وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 24 اگست کو متوقع ہے اس لیے ان رابطوں اور کوششوں میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/IMF-army-chif-arb.jpg
Last edited: