اُردو زبان

نادان

Prime Minister (20k+ posts)

اور آپ کا یہ
ننھی مننی ہمارے لیے ایک سزا ہے۔چلیں ننھی پھر بھی ٹھیک ہے لیکن یہ مننی؟؟؟؟؟

میرے پاس تشدید لگانے کا کوئی آپشن نہیں ہے
 
نادان

Prime Minister (20k+ posts)
وفا کیسی ، کہاں کا عشق .جب سر پھوڑنا ٹھہرا
تو پھراے سنگدل تیرا ہی سنگ آستان کیوں ہو

شکریہ تصیح کا ..لکھنے کے بعد مجھے لگا تھا کہ پھر کی کمی ہے ..بس نظرانداز کر گئی
 
نادان

Prime Minister (20k+ posts)
ویسے آپ دوستوں نے اس دھاگے کو اتنے پیار اور محبت سے کھینچا ہے کہ محفل کارنگ ادبی زوق لےچکا ہے..

اپنے فونٹ کا سائز پانچ کر دیں تو آنکھیں شکریہ ادا کریں گی
 
نادان

Prime Minister (20k+ posts)
متشکرم و ممنونم ، تصحیح فرمانے کا بہُت شکریہ ، میں تو آج تک "عملا" ہی لکھتے آئے ہوں .ایک اور میری غلطی کو آپ صرف نظر کر گئے التجاء کو میں نے التجا لکھا تھا۔

:lol:

یعنی جان بوجھ کر خود غلطیاں کرنا اور دوسروں سے تصیح کی امید کرنا
 
نادان

Prime Minister (20k+ posts)

کچھ کی بورڈ کا قصور بہی ہوتا ہے
پتہ نہیں چلتا کونسا لفظ کہاں ہے

زیادہ تر کی بورڈ کا ہی قصور ہوتا ہے ..اور کبھی کبھی تو صحیح لفظ کا آپشن ہی نہیں ملتا ..چاہے جتنے مرضی کومببشن آزما لو ..
 
gorgias

Chief Minister (5k+ posts)
خنجر لکھنے کے لئے نہیں گھونپنے کے لئے ہوتا ہے

تو پھر ایک شعر سنیے۔

ہم نے اُن کے ہاتھ میں پہلے تو خنجر رکھ دیا
پھر کلیجہ رکھ دیا ،دل رکھ دیا، سر رکھ دیا
 
saadmahhmood83

Minister (2k+ posts)
:lol:

یعنی جان بوجھ کر خود غلطیاں کرنا اور دوسروں سے تصیح کی امید کرنا
نہیں نادان جی ، جان بوجھ کر ایسا نہیں کرتا ، کچھ کم مائیگی اور کچھ جلد بازی کی وجہ سے غلطیاں تحریر میں رہ جاتی ہیں ، جو بعد میں اپنی تحریر پر نظر ثانی کرنے سے یا کسی کے توجہ دلانے سے کچھ تو اشکار ہو جاتی ہیں ، کچھ پھر بھی نہاں رہ جاتی ہیں ۔
 
Last edited:

نادان

Prime Minister (20k+ posts)
نہیں نادان جی ، جان بوجھ کر ایسا نہیں کرتا ، کچھ کم مائیگی اور کچھ جلد بازی کی وجہ سے غلطیاں تحریر میں رہ جاتی ہیں ، جو بعد میں اپنی تحریر پر نظر ثانی کرنے سے یا کسی کے توجہ دلانے سے کچھ تو اشکار ہو جاتی ہیں، کچھ پھر بھی نہاں رہ جاتی ہیں ۔

آپ کی اس زبردست اردو سے لگ رہا ہے کہ یہ اردو زبان کا ہی تھریڈ ہے
 
Admiral

Chief Minister (5k+ posts)
کسی فورم پے اتنی بد زبانی اور بد تہذیبی کبھی نہی دیکھی تھی یہ سب اردو کا کرم ہے

میرے والدین نے مجھے پنجابی اس لیے نہیں سکھائی کیونکہ عام رائے یہی ہے کہ پنجابی زبان میں گالیوں اور بیہودگی کا لاثانی ذخیرہ ہے
چنانچہ بچپن میں، میرا واسطہ صرف اردو اور انگریزی سے ہی پڑا۔
لیکن لڑکپن اور جوانی میں اندازہ ہوا کہ یہ تو صوفیوں کی لازوال شاعری کی زبان تھی۔

لیکن جیسے آپ نے ذکر کیا، اس فورم پر حاضرین نے جس طرح اردو کو اپنی بدتہذیبی دکھانے کا ذریعہ بنایا، تو اس میں زبان کا ہرگز قصور نہیں
یہی زبان دنیا میں شرفأ کی زبان جانی جاتی ہے
لیکن جنہوں نے اپنےِ خبثِ باطن کے اظہار کے لیے اس کو استعمال کیا، اور اس میں خرافات کو فروغ دیا، یہ جرم ان کا ہے
نہ ہی پنجابی بُری تھی، اور نہ ہی اردو
 
Admiral

Chief Minister (5k+ posts)
زیادہ تر کی بورڈ کا ہی قصور ہوتا ہے ..اور کبھی کبھی تو صحیح لفظ کا آپشن ہی نہیں ملتا ..چاہے جتنے مرضی کومببشن آزما لو ..

اس کا حل یہ ہے کہ فارغ وقت میں آپ کی۔بورڈ کے ہر بٹن کو، اور ہر بٹن کے باقی تمام بٹنوں کے ساتھ کمبینیشن کو آزما کر دیکھ لیں، اگر تُکّہ چل جائے تو پرچی پر لکھ کر مانیٹر کی سکرین کے ایک طرف چپکا دیں
آہستہ آہستہ یاد ہو جائے گا
 
نادان

Prime Minister (20k+ posts)

اس کا حل یہ ہے کہ فارغ وقت میں آپ کی۔بورڈ کے ہر بٹن کو، اور ہر بٹن کے باقی تمام بٹنوں کے ساتھ کمبینیشن کو آزما کر دیکھ لیں، اگر تُکّہ چل جائے تو پرچی پر لکھ کر مانیٹر کی سکرین کے ایک طرف چپکا دیں
آہستہ آہستہ یاد ہو جائے گا

فارغ وقت کہاں سے آیا میرے پاس ....فورم سے فرصت ملے تو کچھ کروں
 
Admiral

Chief Minister (5k+ posts)

تشّدید کے لیے زیرو کے بعد ڈیش اور انڈر سکور کا بٹن ہے۔ شفٹ کے ساتھ دبائیں۔

میرے کی۔بورڈ پر تشدید، شفٹ+ایف والا بٹن ہے
پیش کے لیے شفٹ+پی والا بٹن ہے
اور بھی کافی سارے اعراب کی سہولت ہے۔
شاید یہ کی۔بورڈ کے ڈرائیور (سافٹ ویئر) کی مدد سے ممکن ہے

بہترین ہے(Linux)میرا تجربہ ہے کہ اردو ٹائپ۔سیٹنگ (خطاطی اور فونٹ/خط) کے لیے لینکس
 
نادان

Prime Minister (20k+ posts)

میرے کی۔بورڈ پر تشدید، شفٹ+ایف والا بٹن ہے
پیش کے لیے شفٹ+پی والا بٹن ہے
اور بھی کافی سارے اعراب کی سہولت ہے۔
شاید یہ کی۔بورڈ کے ڈرائیور (سافٹ ویئر) کی مدد سے ممکن ہے

بہترین ہے(Linux)میرا تجربہ ہے کہ اردو ٹائپ۔سیٹنگ (خطاطی اور فونٹ/خط) کے لیے لینکس

آپ کی بات صحیح لگ رہی ہے ..گورجیس صاحب کا مشورہ پر عمل کیا تشدید تو کیا لگتی ..عجیب و غریب تشدد ہوگیا ..اب جو آپ کہہ رہے ہیں اس کی وضاحت بھی کر دیں .یہ سمجھ کر میں چٹی ان پڑھ ہوں
 
Absent Mind

MPA (400+ posts)

میرے والدین نے مجھے پنجابی اس لیے نہیں سکھائی کیونکہ عام رائے یہی ہے کہ پنجابی زبان میں گالیوں اور بیہودگی کا لاثانی ذخیرہ ہے
چنانچہ بچپن میں، میرا واسطہ صرف اردو اور انگریزی سے ہی پڑا۔
لیکن لڑکپن اور جوانی میں اندازہ ہوا کہ یہ تو صوفیوں کی لازوال شاعری کی زبان تھی۔

لیکن جیسے آپ نے ذکر کیا، اس فورم پر حاضرین نے جس طرح اردو کو اپنی بدتہذیبی دکھانے کا ذریعہ بنایا، تو اس میں زبان کا ہرگز قصور نہیں
یہی زبان دنیا میں شرفأ کی زبان جانی جاتی ہے
لیکن جنہوں نے اپنےِ خبثِ باطن کے اظہار کے لیے اس کو استعمال کیا، اور اس میں خرافات کو فروغ دیا، یہ جرم ان کا ہے
نہ ہی پنجابی بُری تھی، اور نہ ہی اردو

میرے عزیز آپ نے بہت ہی خوبصورت بات کہی. زبان کوئی بھی خراب نہیں ہے. بد تہذیبی زبانوں میں نہیں "زبانوں" میں ہوتی ہے. مگر لوگ اسے زبانوں سے منسوب کر دیتے ہیں.
 
Admiral

Chief Minister (5k+ posts)
آپ کی بات صحیح لگ رہی ہے ..گورجیس صاحب کا مشورہ پر عمل کیا تشدید تو کیا لگتی ..عجیب و غریب تشدد ہوگیا ..اب جو آپ کہہ رہے ہیں اس کی وضاحت بھی کر دیں .یہ سمجھ کر میں چٹی ان پڑھ ہوں

کے ساتھ(key-map)ونڈوز پر میں نے جو اردو کی۔بورڈ کا سافٹ وئیر انسٹال کیا ہے، وہ یہاں پر دستیاب ہے مکمل کتبی۔نقشے

http://urdu.ca/2

اس میں اگر آپ غور کریں تو بیک۔کی کے ساتھ الف مد "آ" ہے اور اس کے بائیں طرف والا بٹن شفٹ کے ساتھ دبائیں تو ، شد ّ بنتی ہے

keymap.png
 
Back
Top