
پارلیمنٹ سے انتخابی اصلاحات کے بل منظور ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر وزیراعظم عمران خان کی 2015 کی ایک ٹویٹ وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کا عہد کیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق ٹویٹر سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وزیراعظم عمران خان کی26نومبر 2015 میں کی گئی ایک ٹویٹ کے سکرین شاٹس تیزی سے وائرل ہورہے ہیں جس میں وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دلوانے کیلئے آخری گیند تک لڑے گی۔
وزیراعظم عمران خان نے اس وقت کہا تھا کہ ہم اوور سیز پاکستانیوں کو یہ حق دلوانے کیلئے راستہ ضرور نکالیں گے تاکہ بیرون ملک مقیم پاکستانی بھی عام انتخابات میں ووٹ کا حق استعمال کرسکیں۔
آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں انتخابی اصلاحات سے متعلق 2 بلز اکثریتی رائے سے منظور کرلیے گئے ہیں جن میں ایک بل الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال سے متعلق ہے جبکہ دوسرا بل سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کو بذریعہ انٹرنیٹ ووٹنگ کا حق دلوانے کیلئے ہے۔
https://twitter.com/x/status/1460936269731713028
سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر حکومت کی جانب سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دلوانے سے متعلق عمران خان کے وعدے کو حقیقت بنتے دیکھتے صارفین نے عمران خان کا ماضی کا بیان ڈھونڈ نکالا ، صارفین اس بیان کو تیزی سے وائرل کرتے ہوئےکپتان کو وعدہ پورا کرنے پر خراج تحسین پیش کررہے ہیں۔
صارفین کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سمندر پار پاکستانیوں کو یہ حق دلوانے کیلئے ایک دہائی سے لڑررہے ہیں اور آج ان کی جدوجہد رنگ لے آئی ہے، اب سمندر پار پاکستانی صرف مشکل میں اپنے ملک کی مالی مدد کرنے کے علاوہ ملک کے حکمران چننے میں بھی اپنا کردار ادا کرسکیں گے۔
https://twitter.com/x/status/1460963661086748674
https://twitter.com/x/status/1460922286786109443
https://twitter.com/x/status/1460935388986548228
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/7khanoldbiyan.jpg