
کبھی اسلام قبول کرنے بارے نہیں سوچا، مجھے ایک بھارتی اور سکھ ہونے پر فخر ہے: ہربھجن سنگھ
سابق چیف سلیکٹر قومی کرکٹ ٹیم انضمام الحق کی پرانی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سابق بھارتی کھلاڑی ہربھجن سنگھ برہم ہو گئے۔ سوشل میڈیا پر انضمام الحق کی وائرل ہونے والی ویڈیو تقریباً 5 سال پرانی ہے جسے سب سے پہلے دعوت و تبلیغ کیلئے بنائے گئے الفلاح آفیشل نامی ایک یوٹیوب چینل سے جاری کیا گیا تھا۔
انضمام الحق کی طرف سے ویڈیو میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ سابق بھارتی کھلاڑی ہربھجن سنگھ معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل کے سحر میں مبتلا تھے اور وہ اسلام قبول کرنے کا سوچ رہے تھے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں بظاہر انضمام الحق اسلام کی تبلیغ کر رہے ہیں جس میں وہ تقریب کے شرکاء سے اسلام، نماز اور دین سے دور ہونے کے موضوع پر گفتگو کر رہے ہیں۔ انضمام الحق ویڈیو میں بتا رہے تھے کہ مولانا طارق جمیل فیصل آباد کے ٹیسٹ میچ کے دوران ہر روز ہمارے پاس آتے تھے اور ہم نے نماز پڑھنے کے لیے ایک کمرہ مخصوص کر رکھا تھا۔
مولانا طارق جمیل مغرب کی نماز پڑھانے کے بعد تھوڑی دیر ہم سے بات کیا کرتے تھے اور کچھ دنوں بعد سابق کھلاڑی محمد کیف، عرفان پٹھان اور ظہیر خان سمیت دیگر کھلاڑی مولانا طارق جمیل کی بات سننے کے لیے ہمارے ساتھ آ جاتے تھے۔ ہربھجن سنگھ طارق جمیل کو جانتے نہیں تھے لیکن ایک دن مجھ سے کہنے لگے کہ میرا دل کرتا ہے کہ یہ جو آدمی ہے اس کی بات کو مان لوں۔
انہوں نے کہا کہ جب میں نے ہربھجن سے کہا کہ مولانا کی بات مان لو تو کہا کہ میں تمہیں دیکھ کر رک جاتا ہوں کیونکہ تمہاری زندگی ان کے جیسی نہیں ہے۔ انضمام الحق کی یہ ویڈیو 5 سال کے طویل عرصے بعد ایک بار پھر سے سوشل میڈیا پر ویب سائٹ پر وائرل ہوئی ہے جس پر ہربھجن سنگھ کی طرف سے شدید دیا گیا ہے۔
ایک سوشل میڈیا صارف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ: انضمام الحق انکشاف کر رہے ہیں کہ کیسے ہربھجن سنگھ مولانا طارق جمیل سے ملنے کے بعد اسلام قبول کرنے والے تھے۔ مولانا طارق جمیل قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ آکر نماز پڑھا کرتے تھے۔
https://twitter.com/x/status/1724361966108750177
ہربھجن سنگھ نے ویڈیو پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ: یہ کون سا نشہ پی کر بات کر رہا ہے؟ میں نے کبھی بھی اسلام قبول کرنے بارے نہیں سوچا، مجھے ایک بھارتی اور سکھ ہونے پر فخر ہے، یہ بکواس لوگ کچھ بھی بکتے ہیں!
https://twitter.com/x/status/1724468086907240557
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/9harnajansninshhjhjdgds.png