
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے وزیراعظم شہباز شریف کو ہالی ووڈ ایکشن ہیروجیمز بانڈ سے تشبیہ دیدی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں وزیراعظم شہباز شریف کی ایک سوٹ میں تصویر کو سوشل میڈیا صارفین نے ہالی ووڈ کی مشہور فلم جیمز بانڈ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ڈینئل کریگ کی تصویر سے ملا کر شیئر کیا جس میں دونوں نے ایک طرح کی ڈریسنگ کررکھی تھی۔
عثمان ڈار نے اس پس منظر میں امپورٹڈ کے ہیش ٹیگ کو فٹ کرتے ہوئے ٹویٹر پر ایک بیان جاری کیا اور کہا کہ امپورٹڈ جیمز بانڈ کہتا تھا عمران خان نے ساڑھے 3 سالوں میں ایک اینٹ بھی نہیں لگائی اور اب روز صبح سویرے پی ٹی آئی حکومت کے شروع کئے گئے منصوبوں کے جائزہ لینے کیلئے خوار ہورہا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1515679470396620806
عثمان ڈار نے شہباز شریف کے بطور وزیراعلیٰ لمبے لمبے شوز پہننے کو بھی طنز کا حصہ بناتے ہوئے کہا کہ اس بار یہ لمبے بوٹ پہننا بھول گیا تھا ورنہ ڈیم پر ایک پورا ڈرامہ دیکھنےکو ملتا۔
عثمان ڈار نے اپنی ٹویٹ میں "امپورٹڈ حکومت نامنظور" کا ہیش ٹیگ بھی شیئر کیا جسے پاکستان تحریک انصاف نے عدم اعتماد پر ووٹنگ کے روز سے آج تک ٹویٹر کی ٹاپ ٹرینڈنگ لسٹ میں برقرار رکھا ہوا ہے۔
ایک اور ٹویٹ میں عثمان ڈار نے وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ لیٹرینوں کے باہر اپنی تصویریں لگانے والے امپورڈ جیمز بانڈ نے کامیاب جوان کی ویب سائیٹ پر بھی اپنی تصاویر لگوا دیں! نہ نوجوانوں کیلئے کوئی اعلان نہ کوئی پالیسی لیکن انکو بس سستی شہرت چاہئیے! ویب سائیٹ پر 65 ہزار سے زائد نوجوانوں کو نوکریوں کی فراہمی کا نمبر عمران خان کا دیا ہوا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1515621032186499078