
بی بی سی نے دعویٰ کیا ہے کہ افغان وزیر دفاع نے امریکی ڈرون حملے میں پاکستانی سرزمین کےاستعمال کا الزام عائد کردیا ہے۔
افغان وزیر دفاع مولوی محمد یعقوب مجاہد نے پاکستان پر الزام عائد کرتےہوئے کہا ہے کہ ہماری اطلاعات کے مطابق امریکی ڈرون طیارے پاکستان کےراستےافغانستان میں داخل ہورہےہیں، امکان ہے کہ افغانستان میں حملوں کیلئے پاکستان کی فضائی حدود استعمال ہورہی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1563849927767228418
وزیر دفاع نے اتوار کو چیف آف آرمی اسٹاف قاری فصیح الدی فطرت کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان سےا پنی فضائی حدود افغانستان کےخلاف استعمال ہونے سے روکنے کا مطالبہ کرتےہیں۔
https://twitter.com/x/status/1563863508256559106
افغان وزیر دفاع نے اپنے الزام کے حق میں ٹھو س شواہد پیش نہیں کیے بس اتنا کہا کہ ہمارےپاس اطلاعات ہیں کہ امریکہ پاکستان کی فضائی حدود استعمال کررہا ہے۔
واضح رہےکہ گزشتہ دنوں افغانستان میں القاعدہ کےسربراہ ایمن الظواہری ایک ڈرون حملے میں مارےگئے تھے، ان کی ہلاکت کی تصدیق خود امریکی صدر جو بائیڈن کی اور کہا کہ انہیں کابل میں امریکی ڈرون حملے میں نشانہ بنایاگیا ہے،اس حملےکے بعد یہ الزامات سامنے آئےتھےکہ امریکہ افغانستان میں کارروائیوں کیلئےپاکستان کی سرزمین استعمال کررہا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/7afganistandroneilzaam.jpg