
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ایک طرف روپے کی قدر میں کمی دیکھی گئی تو وہیں دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں بھی مندی کارجحان ریکارڈ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آج انٹربینک مارکیٹ اور اسٹاک مارکیٹ میں منفی کاروبار دیکھا گیا، اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام منفی 36اعشاریہ14 فیصد جبکہ انٹربینک میں یہ شرح منفی صفراعشاریہ13 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1485919016573194244
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ روز176 روپے49 پیسے میں فروخت ہونے والا امریکی ڈالر آج مزید 23 پیسے مہنگا ہوکر 176روپے72 پیسے کی سطح پر پہنچ چکا ہے۔
دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں 36اعشاریہ14 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

کاروبار کے دوران ایک موقع پر انڈیکس45ہزار255اعشاریہ 43 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تھا تاہم کاروبار کے اختتام تک یہ سطح برقرار نہ رہ سکی اور ہنڈرڈ انڈیکس44ہزار887اعشاریہ77 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔