
امریکی صدر کے پاکستان کے جوہری ہتھیاروں سے متعلق دیئے گئے غیر مناسب اور غیر ذمہ دارانہ بیان پر شدید ردعمل دیتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ پاکستان کے پاس سب سے محفوظ ایٹمی کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے امریکی صدر سے 2 سوال کیے۔ انہوں نے کہا کہ جو بائیڈن بتائے کہ کن غیر ضروری معلومات کے بعد وہ اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ پاکستان کے ایٹمی پروگرام سے متعلق اس طرح کی بات کریں۔ انہوں نے کہا وزیراعظم بننے کے بعد میں جانتا ہوں کہ پاکستان کے پاس دنیا کا سب سے محفوظ ایٹمی کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم ہے۔
https://twitter.com/x/status/1581202524702658562
عمران خان نے مزید کہا کہ ہم امریکا جیسے نہیں ہیں امریکا تو خود مختلف جنگوں کا حصہ رہا ہے۔ انہوں نے کہا بتایا جائے دنیا بھر میں پاکستان نے نیوکلیئرائزیشن کے بعد کب جارحیت کا مظاہرہ کیا؟
https://twitter.com/x/status/1581202528146165764
سابق وزیراعظم نے کہا کہ یہ بہت اہم ہے کہ ہماری امپورٹڈ حکومت خارجہ پالیسی اور امریکا کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے دعوے کرتی ہے جبکہ یہ اس میں مکمل طور پر ناکام ہیں۔ انہوں نے کہا بحالی یہ ہے؟ اس حکومت نے نااہلی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1581202533233872897
عمران خان نے یہ بھی کہا کہ ان کی سب سے بڑی پریشانی یہ ہے کہ یہ حکومت ہمیں معاشی تباہی کی طرف لے جانے اور اپنے لیے این آر او 2 کے ذریعے وائٹ کالر مجرموں کو ملک کو لوٹنے کا لائسنس دینے کے ساتھ ساتھ ہماری قومی سلامتی سے بھی مکمل طور پر سمجھوتہ کر لے گی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/imran-joeee-bd.jpg
Last edited by a moderator: