
امریکی حکام کی جانب سے پاکستان کی اندرونی سیاست میں مداخلت سے متعلق خط کے بعد اب پاکستان میں امریکی عہدیداران کی اپوزیشن رہنماؤں اور اراکین اسمبلی سے ملاقات کے حوالے سے تفصیلات بھی منظر عام پر آگئیں ہیں۔
ذرائع کے مطابق امریکی حکام سے ملاقات کرنے والوں میں بڑی تعداد ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کی ہے جبکہ متعدد اراکین اسمبلی بھی امریکی عہدیداران سے ملاقاتوں میں شریک رہے۔
ذرائع نے انکشاف کیا کہ ان ملاقاتوں کا آغاز 3 مارچ کو اسلام آباد سے ہوا جہاں امریکی سیکرٹری اول ہیدر گریس ایٹن سے ن لیگ کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی، صدیق الفاروق، طارق فضل چوہدری ، سابق گورنر سندھ محمد زبیر اور ن لیگ کے مرکزی جنرل سیکرٹری احسن اقبال، احمد جواد نے ملاقات کی۔
https://twitter.com/x/status/1510892816830021634 https://twitter.com/x/status/1510889994449264640 https://twitter.com/x/status/1510894854968127492 https://twitter.com/x/status/1510893570667995137 https://twitter.com/x/status/1510889137792077825
3 مارچ کو ہی لاہور میں ن لیگی رہنما حمزہ شہباز اور رکن قومی اسمبلی شائستہ پرویز ملک نے امریکی کونسل جنرل ولیم کے میکنیلیو سے ملاقات کی، کونسل جنرل سے اسی روز ملاقات کرنے والوں میں رکن پنجاب اسمبلی رمضان صدیق بھٹی، کنول لیاقت اور ذکیہ شاہنواز بھی شامل ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1510894420836732928 https://twitter.com/x/status/1510892635254407170 https://twitter.com/x/status/1510892387224145924
اسی طرح7 مارچ کو امریکی کونسل جنرل مارک سٹروہ نے لاہور میں پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما مخدوم احمد محمود ، عبدالقادر پٹیل اور ممتاز علی سے ملاقات کی، اسی روز مارک سٹروہ نے لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رہنما علیم خان سے بھی ملاقات کی۔
https://twitter.com/x/status/1510895037588152321 https://twitter.com/x/status/1510893836909883396
8 مارچ کو امریکی کونسل جنرل نے لاہور میں رکن پنجاب اسمبلی سمیع اللہ خان، سیدہ عظمیٰ قادری
https://twitter.com/x/status/1510892070164209665 https://twitter.com/x/status/1510890368237199361 https://twitter.com/x/status/1510893172825673728
واضح رہے کہ ان ملاقاتوں کا سلسلہ رواں سال 12جنوری سے شروع ہوا تھا جب کراچی میں امریکی کونسل جنرل مارک سٹرو نے وزیراعلی سندھ سےملاقات کی ،پھر4 فروری کو رہنما پیپلزپارٹی سلیم مانڈوی والا سے ملاقات کی اور 24 فروری کو نثار کھوڑو اور بلاول بھٹو کے مشیر حارث گزدار سے بھی ملے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/safari1h11.jpg