
امریکہ کی سعودیہ کے ذریعے روس سے سستے تیل کی خریداری, عامر متین کی پاکستان پر تنقید
امریکہ کی سعودی عرب کے ذریعے تیل کی خریداری یعنی امریکہ سعودی عرب کے ذریعے روس سے سستا تیل خرید رہا ہے, اس حوالے سے سینئر تجزیہ کا عامر متین نے تنقیدی ٹویٹ کردیا
تجزیہ کار عامر متین نے طنزیہ ٹویٹ کیا کہ آج کا لطیفہ,امریکہ بھی سعودی عرب کے ذریعے سستا روسی تیل خرید رہا ہے۔ مگر پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جو یہ نہیں کر رہا کہ کہیں امریکہ ناراض نہ ہو جائے۔ کہیں عمران خان سچا ثابت نہ ہو جائے کہ یہ ممکن ہے۔ جھوٹ کو چھپانے کے لیے عوام کو پسنے دو۔
https://twitter.com/x/status/1548171035211575298
عامر متین نئے ٹویٹ پر روس سے سستا تیل خریدنے والے ممالک کی فہرست شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ تقریباً پوری دنیا کی فہرست ہے جو روس سے 30 فیصد سستا تیل خرید رہی ہے۔ بھارت نے اپنی خرید مذید بڑھا لی ہے۔اب امریکہ بھی اس میں شامل ہو گیا ہے کیونکہ وہ سعودیہ سے تیل لیتا ہے جو روس سے خرید رہا ہے۔ کونسی امریکی قدغن ہے۔آج بھی یہ ممکن ہے۔ جھوٹ چل رہا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1548174903639441410
دوسری جانب امریکی صدرجوبائیڈن کےدورہ سعودی عرب سےمتعلق جدہ میں موجود ایک امریکی اہلکارنےبتایاہےکہ امریکاسعودی عرب سے تیل پیداوار فوری بڑھانے کی توقع نہیں رکھتا بلکہ 3اگست کو اوپیک پلس کی میٹنگ کے نتائج پر نظر جمائے ہوئے ہے۔
سعودی عرب نے اس امر کا ایک سے زائد بار اظہار کیا ہے کہ وہ تیل کی پیداوار بڑھانے کے بارے میں کوئی بھی فیصلہ یکطرفہ طور پر نہیں کرے گا۔
سعودی عرب کا موقف ہے زیادہ بہتر اور اہم یہ ہے کہ تیل کی مارکیٹ کو تیل برآمد کرنے والے ملکوں کی اس تنظیم کے ذریعے مینج کیا جائے۔ نہ کہ تنہائی میں سعودیہ فیصلے کرے۔
امریکی صدر جوبائیڈن نےبھی ایک حالیہ بیان میں کہا تھا ʼ وہ سعودیہ سے براہ راست نہیں کہیں گے بلکہ تمام خلیجی ملکوں کو ہی اس جانب متوجہ کریں گے کہ وہ مل کر تیل کی پیداوار بڑھائیں۔