امریکہ نے عمران خان پر قاتلانہ حملے کی مذمت کردی

rana111hh1.jpg


وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر آباد کے اللہ چوک میں لانگ مارچ پر فائرنگ واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم وچیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے حقیقی آزادی کے لیے جاری لانگ مارچ کے ودران گوجرانوالہ میں ان کے کنٹینر پر فائرنگ ہونے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ عمران خان اور فیصل جاوید ،احمد چٹھہ اور چوہدری یوسف بھی زخمی ہوئے جبکہ ملک کے مختلف علاقوں میں شہری احتجاج کر رہے ہیں،

اسی واقعے کے حوالے سے وائٹ ہاؤس کی طرف سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر قاتلانہ حملے کی مذمت کی گئی ہے اور کہا ہے کہ اس قسم کے حملے سیاست میں ناقابل قبول ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ عمران خان کی ریلی میں فائرنگ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔تشدد کی سیاست میں کوئی جگہ نہیں ہونی چاہئے۔
https://twitter.com/x/status/1588254187510730752
انہوں نے عمران خان اور دیگر زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا

انٹونی بلنکن نے عمران خان کی ریلی میں ایک شخص کے جاں بحق ہونے پر لواحقین سے بھی افسوس کا اظہار کیا۔

بین الاقوامی غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے پر وائٹ ہائوس نے مذمت کرتے ہوئے بیان میں کہا ہے کہ واقعے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ دوسری طرف وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر آباد کے اللہ چوک میں لانگ مارچ پر فائرنگ واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کو آئی جی پنجاب پولیس اور چیف سیکرٹری پنجاب سے فوری رپورٹ کرنے کی ہدایت کی اور سکیورٹی ایجنسیز سے بھی رپورٹ طلب کی ہے۔

پنجاب پولیس کے مطابق پی ٹی آئی لانگ مارچ کو تھریٹ بارے پی ٹی آئی رہنماؤں کو متعدد بار تحریری طور پر آگاہ کیا تھا، بلٹ پروف روسٹرم اور شیشہ کو ہر صورت استعمال کرنے کا بار بار کہا گیا تھا جبکہ عمران خان کے چیف سکیورٹی آفیسر کو بھی تحریری طور پر آگاہ کیا تھا جبکہ لانگ مارچ پر حملے کے بعد ملک بھر میں پی ٹی آئی کارکن بڑی تعداد میں سڑکوں پر آئے اور سڑکیں بلاک کر کے حکومت مخالف نعرے بازی کرتے رہے، لاہور، راولپنڈی ، کراچی، سمیت ملک کے کئی شہروں میں پی ٹی آئی لانگ مارچ پر حملے کے خلاف احتجاج جاری ہے۔

واقعے کے بعد عمران خان کو شوکت خانم ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا جس کے بعد سی ٹی اسکین کیا گیا، ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ ٹانگ سے گولی آر پار ہوئی ہے اور ہڈی محفوظ ہے، عمران خان کی حالت مستحکم اور طبیعت ٹھیک ہے، ایمرجنسی میں عمران خان کو دیکھا گیا، ایکس ریز لیےگئے،اسکینز بھی ہوئے ، انہیں آپریشن تھیٹر منتقل کردیاگیا، گولی کےذرات، ہڈی کیلئےسرجیکل ٹریٹمنٹ کی ضرورت ہوگی تو وہ کیری آؤٹ ہوگی۔
 

Back
Top