امارات نے آئی ایم ایف کو پاکستان کیلئے بیرونی فنانسنگ کی یقین دہانی کرادی

dollar-pak.jpg


امارات نے آئی ایم ایف کو پاکستان کیلئے بیرونی فنانسنگ کی یقین دہانی کرادی

متحدہ عرب امارات نے پاکستان کو امداد کی یقین دہانی کروادی,یو اے ای کے سفیر نے پاکستان کو درپیش ساڑھے 6 ارب ڈالر کے بیرونی فنانسنگ گیپ پر آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرادی۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اقتصادی جائزہ مذاکرات کے اہم مرحلے پاکستان کو درپیش ساڑھے 6 ارب ڈالر کے بیرونی فنانسنگ گیپ کے معاملے پر آئی ایم ایف مشن چیف نے متحدہ عرب امارات کے سفیر سے ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق یو اے ای کے سفیر اور آئی ایم ایف مشن چیف کی ملاقات کے دوران پاکستان کیلئے بیرونی فنانسنگ گیپ پورا کرنے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یو اے ای کے سفیر نے آئی ایم ایف مشن چیف کو پاکستان کے معاشی استحکام کیلئے کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف مشن پاکستان کی بیرونی فنانسنگ کیلئے تصدیق کررہا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ اسلامی ترقیاتی بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک اور عالمی بینک سے بھی مدد لی جائے گی جبکہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی کے ذریعے مالی گیپ کم ہونے کا امکان ہے,پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان شرح سود مزید 22 فیصد سے زیادہ نہ بڑھانے پر اتفاق ہو گیا.

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق مانیٹری پالیسی کمیٹی کوئی بھی فیصلہ کرنے کے لیے خود مختار ہے اور ان کا کہنا ہے کہ ایکسٹرنل فنانسنگ کے معاملے پر بدھ کو بھی بات چیت جاری رہے گی جبکہ پاور سیکٹر کے سرکلر ڈیٹ کا معاملہ بھی مذاکرات میں زیر بحث آٸے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ آٸی ایم ایف کو مزید 10 لاکھ افراد کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے منصوبے سے آگاہ کر دیا گیا ہے,وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات جاری ہیں اور اسٹاف لیول معاہدے کے لیے مذاکرات بدھ کو مکمل ہونے کا امکان ہے۔

پاکستان اور آئی ایم ایف مشن کے درمیان آج مذاکرات کا آخری دن ہے اور ذرائع کا اس حوالے سے بتانا ہے کہ آئی ایم ایف مشن کے ساتھ اقتصادی جائزہ مذاکرات کامیابی کے قریب ہیں۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف مشن اور معاشی ٹیم تمام شعبوں میں مذکرات مکمل کر چکے ہیں، نگران وزیر خزانہ شمشماد اختر نے آئی ایم ایف مشن سے پالیسی سطح کے مذاکرات مکمل کیے، آج آئی ایم ایف مشن اور معاشی ٹیم (ایم ای ایف پی) ڈرافٹ تیار کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ بینکوں کے منافع پر 55 ارب روپے تک کا ونڈ فال ٹیکس لگانے پر اتفاق ہوا ہے، آئی ایم ایف شرط پر بینکوں کے منافع پر 40 فیصد تک ونڈ فال ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بینکوں کے منافع پر ونڈ فال ٹیکس مالی سال 2021 اور 2022 کیلئے لگایا جائے گا، بینکوں کے منافع پر ونڈ فال ٹیکس لگا کر آئندہ ماہ وصولی کی جائے گی۔

ذرائع وزارت خزانہ کا اس حوالے سے بتانا ہے کہ بینکوں پر ونڈ فال ٹیکس لگانے کیلئے فنانس بل میں ترمیم کی ضرورت نہیں ہے تاہم وفاقی کابینہ کی جانب سے منظوری ضروری ہے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق فریقین کے درمیان شرح سود مزید نہ بڑھانے پر اتفاق ہو گیا ہے، آئی ایم مشن اپنی سفارشات آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کو بھجوائے گا اور آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ سے منظوری کے بعد پاکستان کو 71کروڑ ڈالر کی قسط دسمبر میں ملنے کا امکان ہے۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)


قوم کو یہ بتایا جائے کہ چھ ارب ڈالر کس انٹریسٹ ریٹ پر؟؟؟

یو اے ای کا آج کا کمرشل لونز پر انٹرسٹ ریٹ منیمم ٩.٩٢% اور میکسیمم ١٨% ہے
اب خود کیلکولیٹ کر لیں کہ ایک سال میں پرنسپل پر کتنا سود ادا کرنا ہو گا؟؟ اور پانچ سال میں یہ رقم موجودہ ١٥٦ ارب ڈالر پر کتنی اور بڑھ جائے گی؟؟؟
 

exitonce

Chief Minister (5k+ posts)


قوم کو یہ بتایا جائے کہ چھ ارب ڈالر کس انٹریسٹ ریٹ پر؟؟؟

یو اے ای کا آج کا کمرشل لونز پر انٹرسٹ ریٹ منیمم ٩.٩٢% اور میکسیمم ١٨% ہے
اب خود کیلکولیٹ کر لیں کہ ایک سال میں پرنسپل پر کتنا سود ادا کرنا ہو گا؟؟ اور پانچ سال میں یہ رقم موجودہ ١٥٦ ارب ڈالر پر کتنی اور بڑھ جائے گی؟؟؟
Ya baat duffers kay upper chamber main nehain aye gee.
 

Zainsha

Chief Minister (5k+ posts)


قوم کو یہ بتایا جائے کہ چھ ارب ڈالر کس انٹریسٹ ریٹ پر؟؟؟

یو اے ای کا آج کا کمرشل لونز پر انٹرسٹ ریٹ منیمم ٩.٩٢% اور میکسیمم ١٨% ہے
اب خود کیلکولیٹ کر لیں کہ ایک سال میں پرنسپل پر کتنا سود ادا کرنا ہو گا؟؟ اور پانچ سال میں یہ رقم موجودہ ١٥٦ ارب ڈالر پر کتنی اور بڑھ جائے گی؟؟؟

کوئی نہیں ڈاکٹر صیب

گنجے کی ٹوئ سے نکال کر دے دیں گے
 

Pracha

Chief Minister (5k+ posts)
KSA and UAE (Qatar to a lesser extent) have turned out to be the two most evil countries for the interests of Pakistan. They do the bidding of the West in the Muslim world.