
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 24 دسمبر کو بلدیاتی انتخابات کیلئےپولنگ ہوگی، امیدواروں کی جانب سے7 سے 11 نومبر کے درمیان کاغذات نامزدگی جمع کروائے جاسکتے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق امیدواروں کے کاغذات نامزدگی پر جانچ پڑتال کا عمل15سے 18 نومبر کےدرمیان میں مکمل کیا جائے گا،جس کے بعد کاغذات نامزدگی کےفیصلوں پراپیلوں کیلئے امیدواروں کو 21 سے23 نومبر کا وقت دیا جائےگا۔
الیکشن ٹریبونل کی جانب سے اپیلوں پر فیصلے 28 نومبر تک سنائے جائیں گے ،30 نومبر تک کاغذات نامزدگی واپس لیے جاسکیں گے، یکم دسمبر کو انتخابات میں حصہ لینے والے حتمی امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کردیئے جائیں گے ، 24 دسمبر کو وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کیا جائے گا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/election-pakistan-ppt.jpg