
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے مریم نواز کے ایک ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کیوں الیکشن سے ڈر رہے ہیں اور کیوں اس سے راہ فرار اختیار کر رہے ہیں؟
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مریم نواز نے غیر ملکی خبر رساں ادارے بلوم برگ کی ایک خبر شیئر کی جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ عمران خان کی حکومت کا خاتمی ہونے پر 57 فیصد پاکستانی خوش ہیں۔
اس ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ تو پھر الیکشن کا کیا ڈر؟ آپ الیکشنوں سے کیوں فرار اختیار کر رہے ہیں آئیں الیکشن کرائیں، مقابلے کا فیصلہ میدان میں ہونا ہے شریف فیملی کے کچن میں ہونیوالے والے سروے بے وقعت ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1514203013136924679
یاد رہے کہ بلومبرگ نے گیلپ پاکستان کے سروے کی رپورٹ شیئر کی ہے جس کے مطابق 57 فیصد عوام نے وزیراعظم عمران خان کو وزارت عظمیٰ سے ہٹائے جانے پرخوشی کا اظہار کیا جبکہ 43 فیصد افراد ناراض نظر آئے ۔
گیلپ سروے کے مطابق خوش ہونے والوں میں سے71 فیصد نے مہنگائی اور غربت میں اضافے کو حکومت کے جانے پر خوش ہونے کی اہم وجہ بتایا۔
دوسری جانب ناراض ہونے والوں میں سے 13 فیصد اس وجہ سے ناراض تھے کہ عمران خان کو 5 سال مکمل کیوں نہیں کرنے دیے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/1maryamfawadelection.jpg