
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے ایک بار پھر نومبر کو اہم ماہ قرار دے دیا، ٹوئٹر پیغام میں کہا، الیکشن سے سلیکشن تک تمام اہم فیصلے اسی ماہ پنڈی میں ہوں گے۔
شیخ رشید نے ٹویٹ میں لکھا راولپنڈی کے اجلاس اور لندن میں ہونے والی میٹنگ اہم فیصلوں کا فائنل راؤنڈ ہے،الیکشن سے لے کر سلیکشن تک سارے اہم فیصلے اسی مہینے پنڈی میں ہوں گے۔
سابق وزیر داخلہ نے لکھا کہ نااہل غیرمقبول حکومت معاشی،سیاسی اورقومی سلامتی کے لیے خطرہ اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے،جتنا غیرملکی دوروں پرخرچ ہوا، اتنی امدادنہیں ملی، سپریم کورٹ آخری امیدہے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران کی راولپنڈی آنےکی تاخیراہم حکمت عملی کاحصہ ہے،ایف آئی آر نہ کٹنے کا طعنہ دینےوالوں کی اپنی سیاسی پتنگ کٹنےوالی ہے،قوم سڑکوں پرہوگی،یہ لندن میں نیوائر منا رہے ہوں گے۔
https://twitter.com/x/status/1590230172825161729
سابق وفاقی وزیر نے کہا آصف زرداری اور نواز شریف کی خواہشیں دم توڑجائیں گی، فضل الرحمان قل پڑھائیں گے۔وطن کےلیےکفن پہننے والے ادارے ملک بچائیں گے،الیکشن کرائیں گے۔
پاکستان تحریک انصاف کل سے دوبارہ وزیرآباد سے حقیقی آزادی مارچ کا آغاز کرے گی،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے زمان پارک میں آج بھی اجلاس طلب کرلیا ہے، کل سے شروع ہونے والے حقیقی آزادی مارچ پر مشاورت اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/12sheikhunwbhawosvani.jpg