
سینئر صحافی و اینکر پرسن اقرار الحسن نے لاہور کے حلقہ این اے 133 میں ووٹوں کی مبینہ فروخت سے متعلق وائرل ویڈیو کو غیر حقیقی قرار دیدیا ہے۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر سٹنگ آپریشنز کیلئے مشہور صحافی و میزبان اقرار الحسن نے لاہور کے حلقہ این اے 133 کے ضمنی انتخابات میں مبینہ طور پر حلف لے کر ووٹ فروخت کرنے کی منظر عام پر آنے والی ویڈیو پر ردعمل دیا۔
https://twitter.com/x/status/1464811103687528452
انہوں نے اپنے بیان میں اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم سرعام گزشتہ دس برسوں سے خفیہ کیمروں کی مددسے معاشرے کی برائیوں کو بے نقاب کررہی ہے، ہم خفیہ ریکارڈنگ کےزاویوں کی سائنس اور ریکارڈنگ والے کرداروں سے اچھی طرح واقفیت رکھتے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1464872889132462081
انہوں نے کہا کہ اسی تجربے کی بنیاد پر میری رائے ہے کہ یہ ویڈیو حقیقی نہیں ہے کیونکہ اس میں یقینی بنایا گیا ہے کہ کسی بھی شخص کا چہرہ نظر نہ آئے۔
انہوں نے اپنے اس دعوے کو ثابت کرنے کیلئے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ آپ کےاردگر د کتنے فیصد لوگ ماسک پہنتے ہیں جو ان دونوں کرداروں نے ماسک لگا رکھا ہے، دوسرا اتنا سامنے حرکت کرنے والا خفیہ کیمرہ کون استعمال کرتا ہے، اور پھر اتنے سارے پوسٹرز لگا کر ووٹ کون خریدتا ہے؟
https://twitter.com/x/status/1464874898161946627
انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ ووٹوں کی خریدوفروخت نہیں ہوتی مگر اس ویڈیو کی حد تک یہ واقعہ جھوٹا معلوم ہوتا ہے باقی اللہ پاک بہتر علم رکھنے والا ہے۔
اقرار الحسن نے اپنی دوسری ٹویٹ میں کہا کہ چار دن پہلے میں نے ثاقب نثار صاحب کی آڈیو پر تحفظات کا اظہار کیا تھا تو تحریکِ انصاف کے دوستوں نے مجھے سراہا تھا اور ن لیگ کے ساتھیوں نے بکاؤ کہا تھا۔
https://twitter.com/x/status/1464907871116828677
انہوں نے کہا کہ آج اس ویڈیو پر دلائل کے ساتھ شک کا اظہار کیا ہے تو ن لیگ والے خوش اور تحریک انصاف کے دوست بکاؤ کہہ رہے ہیں، سچ صرف وہ ہے جو ہمارے حق میں ہو۔
سوشل میڈیا صارفین نے اقرار الحسن کی جانب سے اس ویڈیو کے خلاف دلائل دینے پردلچسپ تبصرے کیے۔
شعیب احمد نے کہا کہ تحقیقات ضرور ہونی چاہیے تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوسکے۔
https://twitter.com/x/status/1464953333228183562
https://twitter.com/x/status/1464959309708775425
ایک اور صارف نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ ناظرین کھیل دلچسپ مرحلے میں داخل ہوچکا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1464951844292104194
https://twitter.com/x/status/1464966518811336708
کچھ صارفین نے اقرار کی اس ٹویٹ کو حکومتی و اپوزیشن رہنماؤں ٹیگ کیا اور ان کی توجہ اس جانب مبذول کروائی ۔
https://twitter.com/x/status/1464951202093977603
https://twitter.com/x/status/1464948665429209091
ایک صارف نے کہا کم ازکم اقرار الحسن کا ضمیر جاگ گیا۔
https://twitter.com/x/status/1464945416248737801
https://twitter.com/x/status/1464930159031734274
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/6iqrar.jpg