افغانستان میں تحریک طالبان افغانستان ( ٹی ٹی اے) کی جانب سے پاکستان میں حملے کی منصوبہ بندی کی ایک ویڈیو منظر عام پرآگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سرکاری ٹی وی چینل پی ٹی وی کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کردہ اس ویڈیو میں ٹی ٹی اے کو دہشت گردوں کے ساتھ مل کر پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی فورسز پر حملوں کی منصوبہ بندی کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
یہ ویڈیو افغانستان کے علاقے ڈانر الگد میں موجود ٹی ٹی اے کے سرغنہ یحییٰ حافظ کو گل بہادر گروپ کے دہشت گردوں کو ہدایات دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ٹی ٹی اے سرغنہ کا کہنا ہے کہ" آپ نے پاکستانی پوسٹوں پر حملہ کرنا ہے، ہم پاکستان سے بدلہ لینے کیلئے تیار ہیں، حملے میں 6 راکٹ چلانے والے ہوں گے اور 6 ان کے معاونین، اسی طرح 2 لیزر والے ہوں گے اور ان کے ساتھ بھی 2 معاونین جبکہ ایک سنائپر والا بند بھی ہوگا"۔
ویڈیو میں خودکش بمبار کو بھی دیکھا جاسکتا ہے جبکہ دہشتگردوں کو پاکستان کے خلاف لڑنے پر رضامندی کا اظہار کرتے ہوئے بھی واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان مسلسل افغان عبوری حکومت سے مطالبہ کرتا آ رہا ہے کہ کابل حکومت دہشتگردوں کو اپنی سر زمنھ استعمال نہ کرنے دیں، ویڈیو سے یہ بھی ثابت ہو چکا ہے کہ دہشتگردوں کی افغانستان سے پاکستان مں دراندازی پر افغان عبوری حکومت کا کوئی کنٹرول نہںہ ہے۔ پاکستان کے خلاف دہشتگردی کے لئے افغان سرزمنو کا بے دریغ استعمال عالمی معاہدوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔