Saeed4Truth
Minister (2k+ posts)
افغانستان کے مغربی صوبے ہرات میں طالبان نے 11 افغان فوجیوں کو ہلاک کر دیا ہے اور کم سے کم چھ فوجی زخمی ہیں۔
ہرات صوبے کے پولیس آفیسر نے بی بی سی کو بتایا کہ اتوار کی شام طالبان نے فوجی ٹرک کو نشانہ بنایا۔اس حملے کے بعد طالبان نے جائے وقوعہ پر موجود افغان فوجیوں کا اسلحہ بھی لوٹ لیا۔یہ تازہ حملہ ایک ایسے موقعے پر ہوا ہے جبکہ گذشتہ ہفتے قندوز صوبے میں طالبان اور حکومتی افواج کے درمیان شدید لڑائی ہوئی۔
ہرات صوبے کے صوبائی ترجمان نے بی بی سی کو بتایا کہ طالبان کے تازہ حملے میں افغان فوج کے ایک افسر سمیت 11 اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔کابل میں موجود بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ رواں سال اپریل کے بعد سے طالبان کی جانب سے سکیورٹی فورسز پر حملوں میں تیزی آئی ہے۔
رواں سال افغانستان میں پر تشدد واقعات میں اضافے کا خدشہ ہے، اور سکیورٹی فورسز کو کئی محاذوں پر لڑنا پڑ رہا ہے۔افغانستان میں گذشتہ 13 برسوں سے تعینات اتحادی افواج کا انخلا بھی مکمل ہو گیا ہے۔
http://www.bbc.com/urdu/regional/2015/06/150629_aghanistan_taliban_killed_soliders_sr

Last edited by a moderator: