اس ہفتے کیا مہنگا ہوا؟کیا سستا ہوا؟ اعدادوشمار جاری

sabzi-dal-gsht.jpg


ملک بھر میں مہنگائی کا طوفان جوں کا توں،نئے سال کے پہلے ہفتے بھی اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا،گزشتہ ہفتے مہنگائی 0.08 فیصد اضافے سے 20.08 فیصد ہوگئی،ماہانہ 18 ہزار سے کم آمدن والوں کیلئے مہنگائی 21.38 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

وفاقی ادارہ شمارت کے نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی،جس کے مطابق مہنگائی میں رواں ہفتے بھی 0.08 فیصد اضافہ ہوا،جس کے بعد شرح 20.08 فیصد پر پہنچ گئی،فیڈرل بورڈ آف اسٹیٹسٹکس کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ماہانہ 18 ہزار سے کم آمدن والوں کیلئے مہنگائی 21.38 فیصد ریکارڈ کی گئی، 25 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے زندہ برائلر چکن 9 روپے فی کلو مہنگ ہوکر اوسط قیمت 210 روپے رہی، آلو سوا 2 روپے فی کلو اضافے سے 43.67 روپے پر پہنچ گیا، ہائی اسپیڈ ڈیزل 3 روپے 81 پیسے مہنگا ہو کر 142.40 روپے کا اور پیٹرول 3.80 روپے لیٹر اضافے سے 145.56 روپے لیٹر ہوگیا، 800 گرام نمک 88 پیسے مہنگا، 32 روپے 85 پیسے میں فروخت ہورہا ہے۔

ایف بی ایس کے مطابق 7 اشیا کے نرخوں میں کمی ہوئی،ٹماٹر 10 روپے فی کلو سستے ہوکر 55 سے 45 روپے کلو ہوگئی، 200 گرام سرخ مرچ 49 روپے کمی سے 285 روپے ہوگئی،جبکہ ٹماٹر، مرچ، انڈے، چاول، آٹا اور ایل پی جی سستی ہوگئیں،وفاقی ادارہ شمارت کے مطابق 19 اشیائے ضروریہ کے نرخوں میں استحکام رہا۔