
صحافی و تجزیہ کار اطہر کاظمی نے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں جو جمہوریت ہم دیکھ رہے ہیں وہ موجودہ اتحادی حکومت میں شامل 13 پارٹیوں کی جمہوریت ہے جو کہ ہمیں تحفے میں ملی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے پروگرام رپورٹ کارڈ میں ایک سوال "کیا عمران خان پر مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ درست ہے؟" کا جواب دیتے ہوئے سینئر صحافی وتجزیہ کار اطہر کاظمی نے کہا کہ اس وقت ملک میں جو جمہوریت ہم دیکھ رہے ہیں وہ موجودہ اتحادی حکومت میں شامل 13 پارٹیوں کی جمہوریت ہے جو کہ ہمیں تحفے میں ملی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جہاں تک بات ہے کہ ایک جج صاحبہ کا نام لینے پر عمران خان پر دہشت گردی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے تو ان جج صاحبہ کی عدالت میں ایک شخص نے کہا کہ اس پر تشدد ہوا ہے اس کے باوجود اس کو اسی پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
اطہر کاظمی نے کہا کہ تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل پر مبینہ تشدد کے حوالے سے جج صاحبہ کے فیصلے پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم دیا ہے کہ ہائیکورٹ کے کسی ریٹائرڈ جج سے تحقیقات کروائی جائیں، اگر ان جج صاحبہ کے حوالے سے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہہ دیاہے کہ ان کے خلاف ہم قانونی کارروائی کریں گے تو اس میں کون سی توہین عدالت ہو گئی ہے؟ مسئلہ یہ ہے کہ اس وقت ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔ پولیس ایک صحافی کو گرفتار کر لیتی ہے کیونکہ اس نے ہم پر الزام لگایا !
انہوں نے مزید کہا کہ رانا ثناء اللہ کا چند ماہ پہلے ججوں کے خلاف اور عدالتوں کے گھیرائو بارے بیانات ابھی لوگ بھولے نہیں جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے معاملے پر جس طرح سپریم کورٹ کے خلاف الزامات لگائے گئے کیا ان پر کوئی مقدمات بنائے گئے، کتنے بنچ بیٹھے۔ اس وقت ملک ریاستی دہشت گردی کا شکار ہے۔ ہم ایسے ملک میں رہ رہے ہیں جہاں وفاقی دارالحکومت کے ڈپٹی کمشنر صاحب ٹویٹ کرتے ہیں کہ خبردار! اگر آپ نے کسی افسر کے خلاف بات کی۔ کیا دنیا میں کسی جمہوری ملک میں ایسا ہوتا ہے کہ سرکاری ملازم یا بیورو کریسی کی جانب ایسی دھمکیاں دی جائیں۔
تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ ہم فسطائیت کے دور سے گزر رہے ہیں، پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی فسطائیت کا شکار ہے۔ اسلام باد میں پانچ بندے اکھٹے ہو کر ریسٹورنٹ پر کھانا تو کھا سکتے ہیں لیکن اکھٹے ہو کر آئین جمہوریت کی بات کر پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ آج آزادی عدلیہ کے حوالے سے سیمینار میں سلیمان اکرم راجہ نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مارشل لاء کے دور میں ہماری عدلیہ اور اداروں کا کردار کیا تھا؟ اس وقت وہی کردار ہم اس وقت اداروں کا دیکھ رہے ہیں لیکن یہ ان 13 جماعتوں کی جمہوریت ہے جو کہ ہمیں تحفے میں ملی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/athar-kazmi-13-jm-khan.jpg