اس وقت روپے کی اصل قدر 295 روپے ہے : سابق وزیر خزانہ حفیظ پاشا

hafeez-pashha-rs-pr-dollar.jpg


سابق وفاقی وزیر خزانہ حفیظ پاشا نے اہم انکشاف کردیا، انہوں نے کہا کہ اس وقت روپے کی اصل قدر 295 روپے ہے، جو حکومت نے مصنوعی طریقے سے روک رکھی ہے،ڈالر کو مصنوعی طریقے سے روک کر معیشت تباہ کی جا رہی ہے، اس اقدام سے ترسیلات زر اور برآمدات متاثر ہو رہی ہیں۔

لاہور میں تاجروں سے خطاب میں حفیظ پاشا نے مزید کہا حالات خراب ہیں،بڑے اقدامات نہ اٹھائے تو نظام نہیں چل سکے گا، اصل خرابی پچھلے سات آٹھ سال میں سامنے آئی جب قرضوں کا حجم 130 ارب ڈالر پر چلاگیا،80 ہزار جاگیردار 900 ارب کی آمدن پر صرف 3 ارب ٹیکس دیتے ہیں، سیاست دانوں کو میثاق معیشت پر اکٹھا ہونا ہوگا۔

سابق وزیر نے مزید کہا کہ ہم نے درآمدات بڑھانے کے لیے ڈیوٹیوں کی شرح خطرناک حدتک کمی کی، افسوس بڑے جاگیردار صرف تین ارب ٹیکس دیتے ہیں جبکہ غریب کھانے پینے کی اشیاء پر 120 ارب ٹیکس دیتے ہیں، ایسے بے انصاف معاشرے چل ہی نہیں سکتے۔
 

free_man

MPA (400+ posts)
یہ تفریق کا کام للوقصائی نے کیا ہے آپ تو وزیر وغیرہ زندگی میں کبھی نہیں رہے جو آپ اس کو ٹھیک کرسکتے
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

پاشا صاحب لیکن آپ کی بیگم صاحبہ تو آپ کی بات سے اتفاق نہیں کرتیں . وہ تو اسحٰق ڈار کی مرید ہیں اور اپنے پیرِ مغاں کہا درست مانتی ہیں . ایسا کریں آپ گھر میں پہلے کوئی فیصلہ کر لیں پھر آ کر بتائیں کہ ڈالر کی اصل قیمت ٢٩٥ نہیں بلکہ ٣١٥ ہے