اسٹیڈیم میں تماشائی سےفلسطین کاجھنڈا چھیننے کا معاملہ،سوشل میڈیاپرشدیدردعمل

5stasjsjjjahshjhs.png


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 9 ویں ایڈیشن کے ایک میچ میں شائقین کرکٹ کی طرف سے فلسطین کا جھنڈا لہرانے پر گرائونڈ میں موجود سکیورٹی اہلکاروں نے اس سے جھنڈا چھین لیا جس پر سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے شدید تنقید کی جا رہی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ اب پاکستان میں فلسطین کا جھنڈا لہرانا بھی جرم قرار پایا ہے، بانیان پاکستان علامہ اقبال اور قائداعظم محمد علی جناحؒ کی روحیں بھی تڑپتی ہوں گی جو دور غلامی میں اپنی آزادی سے پہلے فلسطین کی آزادی کیلئے فکرمند تھے۔

ملک کے پہلے سکھ نیوز اینکر ہرمیت سنگھ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں لکھا: غزہ میں قتل عام اور فلسطین کے حق میں سب سے زیادہ احتجاج کرنے والے ملکوں کے ٹاپ ٹین کی فہرست میں اس وقت امریکہ پہلے، برطانیہ دوسرے، ناروے، جرمنی، بھارت، کینیڈا، ہالینڈ، پولینڈ ودیگر ممالک شامل ہیں جبکہ اس فہرست میں صرف ایک مسلم ملک نام آیا ہے وہ ہے یمن باقیوں کا تو اللہ ہی حافظ! پر افسوس کہ پاکستان میں بھی یہ سب کچھ دیکھنا تھا آج !

انہوں نے لکھا: تیسری مرتبہ ہمارے ملک کے اندر ہمارے گرائونڈ میں پی ایس ایل میچ میں فلسطین کا جھنڈا اٹھانا اور ان نہتے مظلوم فلسطینیوں کیساتھ اظہار یکجہتی کرنا اب جرم بن چکا ہے، یہ ویڈیو دیکھے کیسے نوجوان سے پولیس اہلکار جھنڈا چھین رہا ہے جبکہ گزشتہ میچ میں نوجوان کو جھنڈے کیساتھ کھینچ کر سٹیڈیم سے باہر نکال دیا گیا دھکے دیکر۔ یاد رہے پرسوں امریکہ کے سان فرانسسکو ایئرپورٹ کو عوام نے بند کردیا تھا یہ کہہ کر کہ یہاں سے اسلحہ اسرائیل بھیجا جاتا ہے جو نہتے فلسطینیوں کے خلاف استعمال ہوتا ہے ۔

https://twitter.com/x/status/1768613539206365395
جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان نے لکھا: یہ حکومت بے غیرتی کی تمام حدیں پار کر رہی ہیں، سٹیڈیم میں فلسطین کا نعرہ لگانا اور فلسطین کا جھنڈا اٹھانا جرم قرار دیا گیا ہے، بانیان پاکستان اقبالؒ اور قائدؒ کی روحیں تڑپی ہونگی جنہوں نے دور غلامی میں اپنی آزادی سے پہلے فلسطین کی فکر کی۔پاکستان کے اندر اور پی ایس ایل میچ میں فلسطین کا جھنڈا کس بے شرمی سے کھینچا جا رہا ہے کیسا ظلم جبر ہے؟کیا یہ پاکستان ہے؟

https://twitter.com/x/status/1768595295032545608
محمد حیات نے لکھا: مجھے لگا شاید یہ اسرائیل کے اندر کی ویڈیو ہے! مگر پاکستان میں یہ سب ہوا، پی ایس ایل میچ میں فلسطین کا جھنڈا کیسے کھینچا جا رہا ہے، کیسا ظلم جبر ہے؟ کیا یہ پاکستان ہے؟

https://twitter.com/x/status/1768563241469333822
ساجد عثمانی نے لکھا: پہلے یہ ویڈیو دیکھ کر مجھے لگا کہ شاید میں اسرائیل کے اندر ہوں، نہیں نہیں میں بالکل غلط ہوں، یہ بالکل پاکستان کے اندر اور پاکستان کے پی ایس ایل میچ میں ہو رہا ہے، دیکھیں فلسطین کا جھنڈا کیسے کھینچا جا رہا ہے، کیسا ظلم جبر ہے؟ کیا یہ پاکستان ہے؟

https://twitter.com/x/status/1768556153225781550
رباب حیات نے لکھا:پاکستان سپرلیگ کے میچز کے دوران فلسطین کا جھنڈا لہرانے پر پابندی، اب کس منہ سے کشمیر کے لیے آواز اٹھائیں گے؟

https://twitter.com/x/status/1768595525862076874
ارسلان خالد نے لکھا: پاکستان میں فلسطین کا جھنڈا لہرانے پر پابندی !! یہ کس کے کہنے پر ہو رہا ہے؟ کیا یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے تحریک انصاف کے جھنڈے پر بھی پابندی لگائی ہوئی ہے ؟ کیا اسرائیل کو تسلیم نہ کرنا بھی وہ جرم تھا جس کی وجہ سے عمران خان کی گورنمنٹ کا تختہ الٹا گیا ؟

ارسلان خالد نے لکھا: اپنے لوگوں کے لئے تو آپ نہیں بولے کیونکہ آپ کے خیال میں وہ سیاست تھی لیکن فلسطین پر آپ لوگ کیوں نہیں بول رہے؟ کہاں ہیں وہ مذہبی شخصیت اور مذہب کے نام پر سیاست کرنے والے ملا، مولوی، عالم اور واعظ؟

https://twitter.com/x/status/1768601051383390497
ایک صارف نے لکھا: ملک کے کرکٹ گرائونڈ میں جب فلسطین کے جھنڈے لہرائے گئے تو پولیس نے زبردستی ان سے جھنڈے چھین لیے، پھر عوام نے فلسطین کے نعرے لگا دیئے۔ کیا یہ اسلامی ملک ہے جہاں فلسطین کا جھنڈا لہرانے پر بھی پابندی ہے؟

https://twitter.com/x/status/1768602891642708352
 

khan_11

Chief Minister (5k+ posts)
پہلے سنتے تھے کہ جو بھی فوجی افسر امریکہ سے ٹریننگ کر کے آتا تھا وہ امریکہ کا غلام بن جاتا تھا تنخواہ اور مفت مراحات پاکستان کے خزانے سے اور نوکری امریکہ کی لیکن اب صوبائی انتظامیہ بھی انہیں کے نقش و قدم پر چل پڑی ہے اکتوبر سے لیکر آج تک ہزاروں بچے بوڑھے مردو خواتین اسرائیلی دہشت گرد فوج نے مار دئیے لیکن انھوں نے اسرائیل برطانیہ اور امریکہ کے خلاف کوئی بڑا مظاہرہ نہیں ہونے دیا اور بازاروں مکانوں اور کھیل کے میدانوں میں فلسطین کا جھنڈا لہرانے پر پکڑ دھکڑ ہو رہی ہے جو ۷۵ سالہ تاریخ میں نہیں ہوا لکھ لعنت ایسے اسرائیلی /امریکی اور برطانوی ایجنٹوں پر