وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ سنا ہے 20 دسمبر سے وہ استعفی دیں گے، اگر فیصلہ کرلیا ہے تو 20 دسمبر تک انتظارکیوں؟
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آپ چھوڑ تو کچھ نہیں رہے، پروپیگینڈا کر رہے ہیں، ہم بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے اگر الیکشن ہوگا تو پوری طرح تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسمبلیاں توڑنے کا مقصد ملک میں عدم استحکام ہے۔ پنجاب اور کے پی اسمبلی توڑنے کے بعد الیکشن ہوتے ہیں تو سندھ، بلوچستان میں نہیں ہوں گے۔
نگراں حکومت پنجاب اور کے پی میں ہوگی، باقی دونوں صوبوں اور وفاق میں نہیں ہوگی۔