
پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے لیے این او سی دینے کی درخواست مسترد کر دی گئی ہے، ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے درخواست مسترد کرتے ہوئے وجوہات کے ساتھ جوابی خط لکھ دیا۔
خط میں بتایا گیا کہ مارچ میں لوگ زیادہ ہو سکتے ہیں جو عوام کے مفاد میں نہیں ہے، مارچ کے باعث راستے بند ہو جائیں گے، ائیر پورٹ راستہ بھی بند ہو گا۔
ضلعی انتظامیہ نے خط میں واضح کیا کہ تمام وجوہات کی بنا پر این او سی کی درخواست مسترد کی گئی ہے،دو روز قبل پاکستان تحریک انصاف نے ضلعی انتظامیہ سے اسلام آباد لانگ مارچ کے لیے اجازت طلب کی تھی۔
دوسری جانب ملک بھر سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنان کی قیادت میں قافلہ اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہے، حکومت نے بھی مارچ روکنے کیلیے بھرپور تیاری کررکھی ہے۔
عمران خان کے لانگ مارچ کو روکنے کے لئے جڑواں شہروں میں جگہ جگہ کنٹینرز لگا کر راستے بلاک کر دیئے گئے ہیں،ڈی چوک اسلام آباد کو مکمل کر دیا گیا ہے،مختلف داخلی راستے بھی بند کردیئے گئے ہیں،لاہور اور کراچی سمیت ملک بھر میں راستوں کی بندش جاری ہے۔
دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان عمران خان ولی انٹرچینج پہنچ کر صوابی کیلیے روانہ ہوگئے ہیں وہ مختلف مقامات سے ہوتے ہوئے اسلام آباد پہنچیں گے، عمران خان کا کہنا ہے کہ مارچ کا پشاور سے آغاز کررہا ہوں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/police-march-islb-ll.jpg