
اسلام آباد پولیس نے پیزا ڈیلیوری بوائے کیساتھ گینگ ریپ میں ملوث دو ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے تھانہ کورال کی حدود میں پیزا ڈیلیوری بوائے سے زیادتی کے معاملے کا مقدمہ درج کیا تھا۔
اسلام آباد پولیس کے مطابق واقعہ میں ملوث دو ملزمان احمد بوبی اور اس کا ساتھی عدنان گرفتار کر لئے گئے ہیں۔ آئی جی ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے نوٹس لے کرفوری گرفتاری کے احکامات جاری کئے تھے۔ اے ایس پی کورال احمد شاہ کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے کامیاب کارروائی کے دوران ملزمان کو گرفتار کیا۔
یاد رہے عید کے دوسرے روز اسلام آباد کی رہائشی ایک خاتون نے رات کو پیزا آرڈر کیا۔ اس کو پہنچانے کیلئے ڈیلیوری بوائے شریف آباد کے علاقے میں پہنچا تو وہاں دو افراد اسے اسلحے کی نوک پر اپنے ڈیرے پر لے گئے۔
ملزمان نے ڈیلیوری بوائے کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور دھمکی دی کہ اگر کسی کو بھی بتانے کی جرات کی تو ہم نے اس سارے واقعے کی ویڈیو بنا لی ہے جسے سوشل میڈیا پر وائرل کر دیا جائے گا۔
https://twitter.com/x/status/1547239798209134592
ملزمان متاثرہ نوجوان کو ڈیرے میں بند کرکے وہاں سے فرار ہو گئے اور اس کا موبائل بھی ساتھ لے گئے۔ پیزا کا آرڈر کرنے والی خاتون نے تاخیر کی وجہ سے ڈیلیوری بوائے کے نمبر پر کال کی تو ملزموں نے اسے گالیاں دینا شروع کر دیں۔
خاتون نے پیزا کمپنی کو فون کرکے سارے معاملے سے آگاہ کیا۔ کمپنی کے مینجر نے واقعہ کی حساسیت کا اندازہ لگاتے ہوئے فوری پولیس کو اطلاع کی جس نے ڈیرے پر بند لڑکے کو آزاد کرایا۔
پولیس کے مطابق واقعے کے بعد متاثرہ نوجوان کی ذہنی حالت درست نہیں ہے۔ اس کی عمر لگ بھگ 20 سال ہے اور گھر والوں کی کفالت کرنے کیلئے وہ گذشتہ ڈیڑھ سال سے پیزا ڈیلیوری کا کام کرتا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/pizza-del-boy-plc.jpg
Last edited by a moderator: