
تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہم جس دن اسلام آباد پہنچیں گے، تاریخ دیں گے اور تاریخ بدلیں گے، ہم آپ کوتھکا تھکا کر ماریں گے۔
گوجرانوالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں ہونے والے مظاہروں سے زیادہ بڑے مظاہرے لندن میں ہو رہے ہیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ یہ تحریک احتساب کی تحریک ہے، ملک کا نظام درست کرنے کی تحریک ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کے خلاف بینرز لگوانے پر خرم دستگیر کو گرفتار کیا جائے، اسپیکر قومی اسمبلی ہماری تمام نشستوں پر استعفے قبول کریں اورالیکشن کرائیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اگلی 120 نشستوں پر بھی امیدوار عمران خان ہوں گے، مریم نواز پر اب پابندی نہیں وہ الیکشن لڑ لیں ان کو اپنی مقبولیت کا پتا چل جائے گا۔
انہوں نے یہ بھی کہا سینکڑوں، ہزاروں کی تعداد میں لوگ باہر نکلے ہیں اتنے لوگوں کے قافلے کے ساتھ تیزی سے آپ سفر نہیں کر سکتے. ہم اسلام آباد ضرور پہنچیں گے اور رانا ثنا اللہ کی تسلی بھی کروائیں گے۔
https://twitter.com/x/status/1587694193618690048
فواد چودھری نے یہ بھی کہا کہ شہباز گل کا نام ای سی ایل میں غیرضروری ڈالا گیا ہے وہ تو کہیں بھی باہر جا نہیں رہے وہ ایک بہادر آدمی ہے شہباز گل نے ان کے تشدد کا سامنا ڈٹ کر کیا ہے اور اب کیس کا سامنا بھی دلیری سے کر رہے ہیں۔ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔
https://twitter.com/x/status/1587696120293167104
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پولیس اہل کار ہی ہماری حقیقی آزادی کا ہراول دستہ ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/2fawadchaudhryranais.jpg