
اسلام آباد پولیس متحرک پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف میدان میں آگئی، اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری حاصل کرلیے ہیں۔
اسلام آباد پولیس نے غلام سرورخان، ذلفی بخاری، واثق اور دیگرپی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری حاصل کیے ہیں،علی امین گنڈا پور اور پرویز خٹک اسلام آباد پولیس کو پہلے ہی مقدمات میں مطلوب ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق عوام الناس کی بڑی تعداد وفاقی حکومت سے سڑکیں کھلوانے کے لیے اپیل کررہی ہے، وفاقی حکومت کی اجازت سےاسلام آباد پولیس، رینجرز اور ایف سی موٹروے کھلواسکتی ہے،اسلام آباد میں معمول کے مطابق کاروبار جاری ہیں اور ٹریفک بھی معمول کے مطابق ہے۔
دوسری جانب جڑواں شہروں میں عمران خان پر قاتلانہ حملے کیخلاف تحریک انصاف کا احتجاج جاری ہے، مری روڈ اور اسلام آباد سے ایم ٹو موٹروے بند کردی گئی ہے،ایکسپریس چوک اورنادرا چوک پر کنٹینر کھڑے ہیں،راولپنڈی میں تمام تعلیمی ادارے دو روز کےلئے بند ہیں۔