اسلام آباد میں لیڈی ڈاکٹر پر نوجوان کو لیکر فرار ہونیکا مقدمہ درج

islanah1h31.jpg


وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک لیڈی ڈاکٹر پر نوجوان لڑکے کو لے کر فرار ہونے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پمز ہسپتال کی لیڈی ڈاکٹر پر میڈیسن لینے کیلئے آنے والے نوجوان لڑکے بلال کو اغواکرنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
FIR22445.jpg

اسلام آباد کے تھانہ کراچی کمپنی میں درج مقدمے کے مطابق آزاد کشمیر کا رہائشی بلال دوائی لینے کیلئے اپنے کزن کے ساتھ پمز اسپتال آیا جہاں ایک لیڈی ڈاکٹر علیحدگی میں بات کرنے کے بہانے بلال کو اسپتال کے گیٹ تک لے گئی، اسپتال کے گیٹ پر آدھا گھنٹا گفتگو کے بعد ایک کار سوار اسپتال کے گیٹ پر پہنچا جس کی مدد سے لیڈی ڈاکٹر بلال کو اغوا کرکے فرار ہوگئی۔

دوران تفتیش معلوم ہوا کہ بلال کی عمر بائیس سال ہے اور وہ ایک غیر ملکی کمپنی میں بطور ڈرل آپریٹر نوکری کرتا ہے، پولیس نے لیڈی ڈاکٹر کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے اورنوجوان کی تلاش بھی شروع کردی ہے۔