
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ کو اگلے 15 سال کیلئے نجی کمپنی کے حوالے کرنے کی منظوری دیدی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو آؤٹ سورس کرنے کا پلان منظور کرتے ہوئے ایئرپورٹ کو 15 سال کیلئے آؤٹ سورس کرنے کی منظوری دیدی ہے۔
ذرائع کے مطابق ایئرپورٹ کو 15 سال کے لیز پر حاصل کرنے والی کمپنی10 کروڑ ڈالر ایڈوانس دے گی، بدلے میں کمپنی کو انتظامی امور، ڈیزائن اینڈ کنسٹرکشن، ایکسچینج ریٹ، سروس چارجز، شاپس رینٹس اور فنانشل کلوز کے اختیارات مل جائیں گے۔
تھرڈ پارٹی کمپنی کو ایئرپورٹ کی حدود میں شاپنگ مالزا ور برانڈز آؤٹ لیٹس بنانے کی اجازت بھی دیدی گئی ہے۔
اسلام آباد ایئرپورٹ کے کچھ ڈیپارٹمنٹس ایسے ہیں جنہیں تھرڈ پارٹی کے سپرد نہیں کیا جائے گابلکہ ان ڈیپارٹمنٹس کو سول ایو ی ایشن پاکستان ہی سنبھالےگی، ان ڈیپارٹمنٹس میں سائٹ سیکیورٹی، امیگریشن اور کسٹمز جیسے حساس ڈیپارٹمنٹس شامل ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/8isbairdolalrfhidllar.jpg