
پاکستان کی اسرائیل کیساتھ غیرسرکاری سطح پر تجارت پر جیو نیوز شہبازحکومت کے دفاع میں سامنے آگیا اور شیریں مزاری کے ٹویٹ پر ردعمل دیدیا جس پر شیریں مزاری بھی خاموش نہ رہیں
جیو نے لکھا کہ شیریں مزاری بھول گئیں کہ فیشل بن خالد کو 2019 میں عمران خان کی حکومت نے اسرائیل جانے کے لیے خصوصی پاسپورٹ جاری کیا تھا، اسی دور میں پی ٹی آئی کی رکن قومی اسمبلی اسما حدید اسرائیل کے حق میں تقریر کرچکی تھیں۔
جس پر شیریں مزاری جیو نیوز کو جواب دئیے بغیر نہ رہ سکیں اور جیو کی خبر پر ردعمل دیتے ہوئے شیریں مزاری نے لکھا کہ ویسےرجیم چینج کےسارےکردار کرپٹ ہی نہیں جہالت میں بھی اپنا ثانی نہیں رکھتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کو خالصتاً انکےمذہب پر عمل کرنےکی اجازت دینےاور ریاستی پالیسی کو تہہ تیغ کرکےایک بیرونی ریاست سےتجارت کرنےمیں زمین آسمان کا فرق ہےاور جو یہ نہ سمجھ سکے وہ خاک صحافت کرسکتاہے!
https://twitter.com/x/status/1642814374963183616
شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ کسی بھی ملک سےتجارت کیلئےدونوں ریاستوں کےمابین سفارتی تعلقات لازم ہیں کہ اس عمل میں کئی ایک حکومتی ادارےکردار ادا کرتےہیں۔چنانچہ اسرائیل کےباب میں حکومتِ پاکستان کی اجازت کےبغیر تجارت ہرگزممکن نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ماضی قریب میں جب احمد قریشی نامی پاکستانی شہری سیاسی ایجنڈےکےتحت اسرائیل پہنچا تو ہم نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ اسرائیل کےحوالے سےریاستِ پاکستان کےدیرینہ اصولی مؤقف میں کوئی تبدیلی لائی گئی ہےتو قوم کو اس سےآگاہ کیاجائے۔
https://twitter.com/x/status/1642814379132432386
ویسےپےدرپے منظرِعام پر آنےوالےواقعات سے ثابت ہےکہ عمران خان کااسرائیل پر مؤقف دوٹوک تھا چنانچہ رجیم چینج کےذریعےانہیں ہٹاکر ہی یہ سب ممکن تھاجو ہورہا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/shireenamzaajj.jpg