ارشد شریف کے زخموں کی تصاویر لیک ہونے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم

10%D8%A7%D8%B1%D8%B3%DA%BE%D8%A7%D8%AF%D8%B3%DA%BE%D8%A7%DA%BE%D8%B1%D9%84%DB%8C%D8%B9%D8%A7%DA%A9%D9%BE%DB%8C%DA%86%D8%B3.jpg

پمز اسپتال میں پوسٹ مارٹم کے دوران ارشد شریف کے زخموں کی تصاویر لیک ہونے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی بنادی گئی ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چند روز قبل کینیا میں قتل ہونے والے سینیر پاکستانی صحافی ارشد شریف کی ڈیڈ باڈی کی چند تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں جن میں ان پر ہونے والے تشدد اور زخموں کو بخوبی دیکھا جاسکتا تھا۔


تاہم پمز اسپتال سے ان تصاویر کے لیک ہونے کے معاملے پر اسپتال انتظامیہ نےخصوصی کمیٹی قائم کردی ہے، کمیٹی کو تصاویر لیک کرنے والے افراد کی نشاندہی کرکے رپورٹ پیش کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔

کمیٹی نے اسپتال کے میڈیکل بورڈ کے تمام ارکان اور 5 دیگر افراد کو طلب کرلیا ہے، طلب کیے گئے افراد میں ڈائریکٹر پمز، ڈائریکٹر میڈیکل، ڈائریکٹر آئی ٹی اور میڈیکل بورڈ کے کیمرہ مین شامل ہیں۔

کمیٹی کا پہلا اجلاس14 نومبر کو صبح ساڑھے 9 بجے طلب کیا گیا ہے، اجلاس میں کمیٹی ارکان نے طلب کیے گئے تمام افراد کو شرکت یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔
 

Aliimran1

Chief Minister (5k+ posts)

Yeh committee case ko mazeed kharab karnay aur proofs ko distort karnay kay liye form ki gai hai ——- Nice try​